مرکزی سرکار کی جانب سے جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں تنظیم نو قانون 2019 کے تحت اراضی کے حفاظتی قوانین کو منسوخ کرنا اور نئے قوانین نافذ کرنے پر وادی میں رہائش پزیر کشمیر پنڈتوں نے ان کی مخالفت کی ہے۔
جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ سے منسلک اشوک کمار پنڈت نے بتایا کہ نئے اراضی قوانین کو واپس لیا جانا چاہیے اور جو پرانے قوانین ہیں انکو برقرار رکھنا چاہئے۔
انکا کہنا ہے 'ڈومیسائل قانون کو بھی واپس لیا جانا چاہئے کیونکہ ان قوانین میں تبدیلیوں سے جموں و کشمیر کی شناخت خطرے میں ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
اگلے پانچ سالوں میں بے روزگاری ختم ہوجائے گی: منوج سنہا
قابل ذکر ہے کہ مرکزی سرکار سے تین روز قبل سابق ریاست جموں و کشمیر میں اراضی کی تحفظ کے لئے نافذ قوانین کو منسوخ کیا گیا ہے جبکہ متعدد نئے قوانین لاگو بھی کئے ہیں۔
اس فیصلے سے جموں و کشمیر میں بھاجپا کو چھوڑ دیگر تمام مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نے قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔