ETV Bharat / state

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ مشرقی لداخ کے دورے پر - rajnath ladakh visit

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جمعرات کو لداخ دورے کے لیے لیہہ پہنچے۔ اس موقع پر وہ ایک جنگی یادگار (War Memorial) کو ان بھارتی فوجیوں کے نام وقف کریں گے جنہوں نے ریزاگ لا کی جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں۔ اس دوران چیف ڈیفنس چیف جنرل بپن راوت بھی وزیر دفاع کے ساتھ موجود رہیں گے۔

راج ناتھ سنگھ مشرقی لداخ پہیچ چکے ہیں
راج ناتھ سنگھ مشرقی لداخ پہیچ چکے ہیں
author img

By

Published : Nov 18, 2021, 11:49 AM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ لداخ کے لیہہ پہنچ گئے ہیں۔ یہاں وزیر دفاع مشرقی لداخ کے ریزانگ لا میں نو تعمیر شدہ جنگی یادگار (War Memorial) کا افتتاح کریں گے جہاں ہندوستانی فوجیوں نے 1962 میں چینی فوج کا بہادری سے مقابلہ کیا تھا۔

وزیر دفاع اس یادگار کو ان بہادر بھارتی فوجیوں کے نام وقف کریں گے جنہوں نے ریزاگ لا کی جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں۔

اس دوران چیف ڈیفنس چیف جنرل بپن راوت بھی وزیر دفاع کے ساتھ موجود رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ یادگار کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر دفاع خطے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازع کے پس منظر میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:مرکزی وزیرداخلہ کا دورۂ جموں وکشمیر، سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے ریزانگ لا میں پروگرام میں شرکت نہیں کر سکیں گے کیونکہ وہ اسرائیل کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.