ETV Bharat / state

Rajnath Singh To Visit Kashmir وزیر دفاع راجناتھ سنگھ دو روزہ دورے پر جمعرات کو کشمیر پہنچیں گے

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جمعرات کے روز کشمیر کے دو روزہ دورہ پر جارہے ہے۔ذرائع کےمطابق وزیر دفاع بڈگام میں انفنٹری ڈے کی تقریب میں شرکت اور سرحدی علاقوں کا دورہ کرسکتے ہے۔Rajnath Singh To Visit Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 26, 2022, 3:21 PM IST

Updated : Oct 26, 2022, 9:59 PM IST

سرینگر: مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جمعرات یعنی 27اکتوبر کے روز وادی کشمیر کے دورے پر آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیر دفاع وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں انفنٹری ڈے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ Rajnath Singh To Visit Kashmir

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر دفاع سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔ Rajnath Singh To Visit LOC

ذرائع کے حوالہ سے معلوم ہوا ہے کہ انفنٹری تقریب میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف آف ڈی ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف شمالی کمان لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دیوی کے علاوہ دیگر سینیئر افسران بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اس تقریب میں شرکت کے بعد وزیر دفاع بادامی باغ کنٹونمنٹ سرینگر میں کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ وزیر دفاع ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوئے کشمیری فوجی جوانوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ Security Meeting in Kashmir

مزید پڑھیں: Rajnath Singh On North Eastern State شمال مشرقی ریاستوں کو آزادی کے بعد نظر انداز کیا گیا، راجناتھ

وزیر دفاع 28 اکتوبر کو ممکنہ طور پر لداخ کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں پر چین کے ساتھ لگنے والی صورتحال کے بارے میں سینیئر فوجی آفیسران کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔Rajnath Singh To Visit Ladakh

بتادیں کہ امسال جون مہینے کی 16 تاریخ کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کشمیر دو روزہ دورے پر آئے تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے فاروارڈ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور وہاں تعینات فوجیوں سے گفتگو بھی کے تھی۔ وزیر دفاع نے 17 جون کو جموں میں مہاراجہ گلاب سنگھ کی 200 سالگرہ میں شرکت کی تھی۔

Last Updated : Oct 26, 2022, 9:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.