ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti on Blacklisted Contractors ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے، محبوبہ مفتی

سی آئی ڈی کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے کشمیر کے 345 ٹھیکہ داروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے اور انہیں کوئی بھی ٹھیکہ نہ دینے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے اس فیصلہ کو واپس لینے کے لیے آج ایل جی منوج سنہا کو ایک مکتوب لکھا۔

Mehbooba Mufti
محبوبہ مفتی
author img

By

Published : Apr 14, 2023, 6:20 PM IST

سرینگر: پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ٹھیکہ داروں کو عسکریت پسندی کے نام پر بلیک لسٹ کرنے کے احکامات کو واپس لیا جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتطامیہ کا یہ فیصلہ یک طرفہ ہے۔ محبوبہ مفتی نے ایل جی منوج سنہا کے نام ٹھیکہ داروں کے مسئلے پر ایک مکتوب لکھا ہے کہ جن ٹھیکہ داروں کو عسکریت پسندی کے نام پر بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا انہوں نے برسوں قبل عسکریت پسندی کو ترک کردیا ہے اور اب وہ معمول کی زندگی بسر کررہے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ ماضی کی سرکاروں نے سابق عسکریت پسندوں کو بازآبادکاری اور انہیں مین سٹریم میں لانے کے لیے انہیں سماج میں زندگی گزارنے کا موقع دیا تھا۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ ان ٹھیکیداروں کے رشتہ داروں کو عسکریت پسندوں کے ساتھ منسلک ہونے کی سزا کیوں دی جارہی ہے جن کو عسکریت پسندوں کے ساتھ دور دور کا واسطہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ان افراد کی برسوں کی محنت و کوششوں کے بعد آج ان کی زندگیوں کو سماج سے اکھاڑ دیا جارہا ہے۔محبوبہ مفتی نے ایل جی سے درخواست کی ہے کہ انسانیت کی بنیاد پر وہ اپنا فیصلہ واپس لے اور ان ٹھیکہ داروں کو کام کرنے کی اجازت دے۔

مزید پڑھیں: Kashmiri Contractors Blacklisted کشمیر میں 345 ٹھیکہ داروں کو بلیک لسٹ کرنے پر سیاسی جماعتیں برہم

غور طلب ہے کہ جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ نے کشمیر میں 345 ٹھیکہ داروں کو پولیس کے کرمنل انویس ٹگیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) ونگ سے سکیورٹی کلیرنس نہ ملنے پر بلیک لسٹ کیا ہے اور ان کو ٹھیکے نہ دینے کے احکامات صادر کئے ہیں۔یہ ٹھیکیدار کشمیر کے ضلع کپواڑہ، گاندربل، بڈگام، بارہمولہ، پلوامہ، صوبہ جموں کے ڈودہ، پونچھ، رامبن اضلاع کے رہنے والے ہیں۔

دیہی ترقی کے کشمیر سیکرٹری مندیپ کور نے گزشتہ ہفتے حکمنامہ جاری کرکے مزکورہ محکمے کے ڈائریکٹر جموں اور کشمیر کو ہدایت دی کہ ان 345 ٹھیکہدار اور سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور مستقبل میں ان کو کسی کام کا ٹھکیہ نہیں دیا جائے۔مندیپ کور نے کہا ہے پولیس کی کرمنل انویسٹگیشن ڈیپارٹمنٹ نے محکمے کو ان 345 ٹھیکہ داروں اور سپلائرز کی فہرست بھیجا ہے جس میں کہا گیا کہ مذکورہ افراد کو سکیورٹی کلیرنس نہیں دی ہے جس وجہ سے ان کو کوئی ٹھیکے کا کام نہیں دیا جائے۔

واضح رہے کہ سی آئی ڈی نے جموں اور کشمیر میں ٹھیکے داروں اور سپلائرز کی ویریفکیسن دو برس قبل شروع کی تھی اور اس ویریفکیسن کے دوران کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریت والے اضلاع میں درجنوں ٹھیکہدار اور سپلائرز کی سکیورٹی کلیرنس نہیں دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.