سال 2019 میں ابھی تک 55 وارداتوں میں تقریبا 144 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
یکم جنوری 2019 سے اب تک تصادم اور دیگر وارداتوں میں 144 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 72 عسکریت پسند ، 59 حفاظتی اہلکار اور 13 شہری بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 2019 گزشتہ 10 سالوں میں ابھی تک کا سب سے خونی سال ثابت ہو رہا ہے۔
![kashmir killings](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-sgr-101-may7-2019deadliestyearsofar-av-zulqarnain_07052019135645_0705f_1557217605_1032.jpg)
واضح رہے کی 2014 کے پہلے چار مہینوں میں 51 افراد ہلاک ہوئے تھے وہیں 2015 (40)، 2016(45)، 2017 (73) اور 2018 میں115 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
جہاں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں رواں برس شہری اور حفاظتی اہلکاروں کی ہلاکتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
سنہ 2019میں 59ہلاکتوں کے مقبالے میں 2014 میں 11 اہلکار سال کے پہلے چار ماہ میں ہلاک ہو ئے تھے۔ وہیں شہری ہلاکتوں پر نظر ڈالیں تو 2014(8) کے مقابلے 2019 میں اب تک 13 شہری ہلاک ہوئے ہیں ۔
![graph](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-sgr-101-may7-2019deadliestyearsofar-av-zulqarnain_07052019135645_0705f_1557217605_546.jpg)