ETV Bharat / state

'مرے ہوئے لوگ کوئی کہانی نہیں سناتے' - Vikas Dubey shot dead

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتر پردیش کے کانپور میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کو انتہائی بے رحمی کے ساتھ قتل کرنے والے ملزم گینگسٹر وکاس دوبے کی کے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'مرے ہوئے لوگ کوئی کہانی نہیں سناتے ہیں'۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 4:18 PM IST

ان کا بظاہر کہنا تھا کہ وکاس دوبے کئی بڑے لوگوں کا راز جانتا تھا اور اس کی ہلاکت کے ساتھ وہ راز بھی دفن ہوگئے ہیں۔

عمر عبداللہ نے 'وکاس دوبے' کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا: 'مرے ہوئے لوگ کوئی کہانی نہیں سناتے ہیں'۔

وکاس دوبے کا انکاؤنٹر: پولیس کے اعلیٰ افسران کیا کہتے ہیں؟

جموں وکشمیر پولیس کے سابق سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اترپردیش کی پولیس کریڈٹ کی مستحق ہے کیونکہ اس نے وکاس دوبے کو فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔

ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: 'یو پی پولیس کے مطابق بدنام زمانہ مجرم اور کانپور یو پی کے گینگسٹر وکاس دوبے کو جمعے کی صبح ایک تصادم میں مارا گیا۔ یو پی پولیس جس نے وکاس کو فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہونے دیا، کریڈٹ کی مستحق ہے۔ اس کا فرار ہونا خطرناک ثابت ہوتا۔ سیاستدانوں – مجرموں – پولیس کے درمیان ساز باز سے پردہ اٹھانے کی ضرورت ہے'۔

وکاس دوبے کا انکاؤنٹر سوالات کے گھیرے میں

واضح رہے کہ کانپورمیں آٹھ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے کیلدی ملزم وکاس دوبے جمعے کی صبح بھونتی علاقے کے قریب پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.