ETV Bharat / state

Dead Body Found In Srinagar سرینگر میں دو بچوں کے والد کی لاش نوگام میں برآمد، اہل خانہ نے قتل کا لگایا الزام

سرینگر کے ٹنگن بائی پاس نوگام میں بدھ کی صبح 28 سالہ نوجوان کی لاش پراسرار حالت میں برآمد ہوئی اور بعد ازاں اس کی شناخت سہیل احمد ساکن نوا بازار کے بطور ہوئی۔ اہل خانہ نے الزام لگایا کہ سہیل احمد کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے اور اس کے سر پر گہری چوٹ صاف نظر آرہی تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 9:49 PM IST

سرینگر:اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح سرینگر کے ٹنگن بائی پاس کے نزدیک ایک نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت 28سالہ سہیل احمد ساکن نوابازار سرینگر کے بطور کی۔قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو وارثین کے سپرد کیا گیا ۔جوں ہی سہیل احمد کی لاش نوا بازار سری نگر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں اور پورا علاقے ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔

اہل خانہ نے بتایا کہ سہیل احمد کا قتل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سہیل احمد دو بچوں کا والد تھا ۔ان کے مطابق گزشتہ روز گھر سے نکلا تب سے اُس کا موبائیل فون سوچ آف آرہا تھا ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سہیل احمد کے سر پر گہری چوٹ تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے لخت جگر کا بے دردی کے ساتھ قتل کیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں: Unidentified Body Recovered in Srinagar: سرینگر کے کرن نگر علاقے سے عدم شناخت لاش برآمد

اہل خانہ نے مزید بتایا کہ سہیل احمد جس سکوٹی پر نکلا تھا وہ غائب ہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ سہیل احمد کے قتل میں ملوث افراد کو جلد ازجلد بے نقاب کیا جائے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں وثوق کے ساتھ کچھ کہا جاسکتا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.