ETV Bharat / state

'ڈی ڈی سی انتخابات میں عوام بی جے پی کو منہ توڑ جواب دے گی' - گپکار ڈیکلیریشن میں شامل مظفر حسین شاہ

عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور گپکار ڈیکلیریشن میں شامل مظفر حسین شاہ نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے قومی سطح کے تمام رہنما کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کی مہم چلانے کی خاطر اس وقت کشمیر میں خیمہ زن ہیں لیکن انہیں یہاں سے خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑے گا۔

ڈی ڈی سی انتخابات میں عوام دے گی بی جے پی کو منہ توڑ جواب:  پی اے جی ڈی

author img

By

Published : Nov 24, 2020, 4:56 PM IST

'عوامی اتحاد برائے گپکار ڈیکلیریشن کے امیدواروں کو معقول سیکورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے، اس کے برعکس بی جے پی کے امیداوار کو تمام طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے، لیکن پھر بھی بی جے پی کے امیدوار کشمیر سے ڈی ڈی سی انتخابات میں جیت درج نہیں کر پائیں گے'۔

ان باتوں کااظہار عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور گپکار ڈیکلیریشن میں شامل مظفر حسین شاہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا ۔

'ڈی ڈی سی انتخابات میں عوام بی جے پی کو منہ توڑ جواب دے گی'

انہوں نے کہا کہ 'قومی سطح کے تمام بی جے پی رہنما کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کی مہم چلانے کی خاطر اس وقت کشمیر میں خیمہ زن ہے اور ان انتخابات میں بی جے پی کامیابی حاصل کرنے کے لیے دلی سے لے کر کشمیر تک اپنا تمام زور لگا رہی ہے ۔لیکن بی جے پی کے ان قومی سطح کے بڑے رہنماؤں کو یہاں سے خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑے گا۔

مظفر شاہ نے بی جے پر الزم عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ اپنے امیدواروں کو جتانے کے لئے خوب پیسہ استعمال کر رہی ہے ۔لیکن لوگ سب کچھ جانتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں مظفر حسین شاہ نے کہا کہ 'بی جے پی پیپلز الائنس فار گپکار اعلامیہ میں شامل پارٹیوں کے رہنماؤں کو زیر کرنے کے لئے مختلف حربے آزمارہی ہے ۔ای ڈی،سی بی آئی ،این آئی اے اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں کو استعمال میں لاکر ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے لیکن بی جے پی کے یہ اوچھے ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔'

بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ 'جن افسران ، سیاسی رہنما اور تجارت پیشہ افراد نے اپنے اثر و رسوخ اور اپنی کرسیوں کا ناجائز فائدہ اٹھاکر سرکاری زمینوں کو ہڑپ لیا ہے ان پر کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔ تاہم روشنی ایکٹ کے تحت زمین گپھلے میں شامل کرکے سبھوں کو بدنام کرنے کی کوشش کرنا صحیح بات نہیں ہے۔'

عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر حسین شاہ نےمزید کہا کہ 'دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے عوام کش قوانین اور پالیسی مرتب کی ہے جس کا خمیازہ جموں و کشمیر کی عوام اس وقت بھگت رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جموں وکشمیر اور لداخ میں ریڑھ کی ہڈی کہلائے جانے والی سیاحت صنعت پر کاری ضرب لگایا ہے۔ جبکہ یہاں کے تجارت کو بھی زمیں بوس کرنے میں بی جے پی نے ہی اہم رول ادا کیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.