ETV Bharat / state

'بی جے پی کا عوامی اتحاد کے امیدواروں کو انتخاب لڑنے سے روکنے کی کوشش' - جموں و کشمیر

عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے بدھ کے روز الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے امیدواروں کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔

عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 10:38 PM IST

انہوں نے کہا کہ' ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی تسلیم کرنے کے چند گھنٹے بعد مسترد کرنے کی کوشش کی۔

عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ

مظفر شاہ نے کہا 'یہ ایک سازش ہے اور بی جے پی پوری کوشش کر رہی ہے کہ پی اے جی ڈی کے امیدواروں کو الیکشن لڑنے سے روکے۔ ریٹرننگ آفیسر نے ہمارے امیدوار کی نامزدگی کو قبول کرنے کے چند گھنٹوں بعد اسے مسترد کرنے کی کوشش کی'۔

سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران مظفر شاہ نے بتایا کہ ہمارے امیدوار کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد قبول کی گئی۔ انہیں بینک اکاؤنٹ کھولنے کا اختیار حاصل ہوا اور اس کے ساتھ ہی ایک اخراجاتی رجسٹر بھی ان کے حوالے کردیا گیا۔ پھر شام 5 بجے کے قریب انہیں دفتر بلایا گیا اور کاغذات نامزدگی کو مسترد کرنے کی کوشش کی گئی۔

لداخ کو چینی علاقہ بتانے پر ٹوئٹر نے مانگی معافی

پریس کانفرنس میں مظفر شاہ کے ہمراہ جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کے صدر جاوید مصطفی میر بھی موجود تھے۔

عوامی نیشنل کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ گپکار ڈکلریشن کا حصہ ہیں اور کھنمو حلقے سے ڈی ڈی سی انتخابات لڑنے کا مینڈیٹ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی مداخلت کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس طرح کی کوششیں انتخابی عمل پر ایک 'بد نما داغ' ہیں۔

مظفر شاہ نے بتایا کہ 'یہ ایک جعلسازی ہے۔ یہ پورے انتخابی عمل پر دھبہ ہے اور چیف الیکشن کمشنر کو فوری طور پر کارروائی کرنی چاہئے'۔ انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات سے پہلے ہی ہار تسلیم کی ہے۔ مظفر شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے ڈی ڈی سی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.