ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: کامیاب امیدواروں کا تشکر کا اظہار

جموں وکشمیر میں پہلی مرتبہ منعقدہ ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کے بعد جیتنے والے سبھی امیدواروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے رائے دہندگان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 10:18 PM IST

ڈی ڈی سی انتخابات: جیت کا پرچم لہرانے والوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات کے 280 سیٹوں میں سے 278 سیٹوں کے ہی نتائج سامنے آئے ہیں، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

  • پی اے جی ڈی: 110
  • بی جے پی: 75
  • کانگریس: 26
  • جموں و کشمیر اپنی پارٹی: 12
  • آزاد امیدوار: 50

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈنگیوچھ رفیع آباد کی ڈی ڈی سی آزاد امیدوار پرمیت کور نے جیت درج کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کا بے حد شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیکر کامیاب بنایا۔ وہیں جموں کے ضلع ڈوڈہ کے 14 ضلع ترقیاتی کونسل حلقوں کے بیشتر نشستوں پر بی جے پی نے جیت درج کی ہے۔

لیکن اِن تمام حلقوں میں سب سے دلچسپ حلقہ گندنہ اور مرمت کا رہا۔جہاں سے بی جے پی کے ریاستی سطح کے رہنما و سابق وزیر مملکت شکتی پریہار دو نشستوں پر انتخابات لڑرہے تھے۔

گرچہ باقی نشستوں پر بی جے پی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن دوسری جانب ڈوڈہ میں مذکورہ حلقوں میں بی جے پی کی جانب سے چئیرمین شپ کے چہرے کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر کی 278 نشستوں کے نتائج کا اعلان

ڈوڈہ کے حلقہ گندنہ میں نیشنل کانفرنس،کانگریس و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے مشترکہ امیدوار ایڈوکیٹ سید عاصم ہاشمی نے بی جے پی کے قدآوار رہنما شکتی راج پریہار کو شکست دیکر جیت حاصل کی، وہیں مرمت سے مشتاق احمد بٹ نے زبردست ٹکر کے بعد شکتی پریہار کو ہرا کر جیت حاصل کی۔ حلقہ گندنہ سے گپکار اعلامیہ کے امیدوار عاصم ہاشمی نے 1 ہزار 336 ووٹوں سے جیت درج کرکے ایسے حلقے سے کامیابی حاصل کی ہے جہاں سے ان کے لیے جیت حاصل کرنا بے حد مشکل تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.