ETV Bharat / state

امرناتھ پوجا دوردرشن پر براہ راست نشر کرنے کی تجویز

سالانہ امرناتھ یاترا کا انعقاد کرنے والے شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے دوران پوجا ارچنا کو براہ راست نشر کرنے کے لئے دور درشن سے رجوع کیا ہے۔ جموں کشمیر میں امرناتھ یاترا آئندہ مہینے سے شروع ہونے کے امکانات ہیں۔

امرناتھ پوجا دوردرشن پر براہ راست نشر کرنے کی تجویز
امرناتھ پوجا دوردرشن پر براہ راست نشر کرنے کی تجویز
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 1:41 PM IST

دوردرشن سرینگر کو شری امرناتھ شرائن بورڈ کی جانب سے موصول ہوئی تجویز کے مطابق صبح اور شام آدھے گھنٹے دوردرشن نیشنل پر یاترا کے دوران پوجا کو براہ راست نشر کیا جانا ہے۔

دور درشن کیندر سرینگر کے پروگرامنگ ہیڈ جی ڈی طاہر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’شری امرناتھ شرائن بورڈ کی جانب سے ہمیں تجویز موصول ہوئی ہے۔ ڈی ڈی نیشنل پر براہ راست نشر کیے جانے کی بات چل رہی ہے اور ہو سکتا ہے کہ ڈی ڈی کشیر پر بھی نشر کیا جائے۔ تاہم اس ضمن میں حتمی فیصلہ دوردرشن کے ہیڈ آفس میں لیا جائے گا۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’اس بار عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے یاتریوں کی تعداد میں کمی کی گئی ہے۔ اسی لئے اس تجویز کو سامنے لایا گیا ہے۔ ابھی تجویز پر غور و فکر جاری ہے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔‘‘

جہاں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سالانہ حج اور دیگر مذہبی تقاریب پر پابندی عائد کی گئی ہے وہیں سالانہ امرناتھ یاترا کے انعقاد پر بھی غور و فکر جاری ہے۔

سری نگر انتظامیہ کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ ’’یاترا کی تاریخ ابھی مقرر نہیں کی گئی ہے۔ ابھی تک جو اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اس کے مطابق آئندہ مہینے کی 21 تاریخ کو شروع ہوکر اگست مہینے کے پہلے ہفتے میں اختتام پذیر ہونے کے امکانات ہیں۔ اس بار یاترا صرف 15 دنوں تک ہی ہوگی اور صرف بالہ تل کے راستے سے مقدس گپھا جانے کی اجازت ہوگی۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’جہاں تک پوجا ارچنا کی بات ہے تو وہ آئندہ مہینے کی 5 تاریخ سے اگست کی تین تاریخ تک صبح شام کی جائے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.