ETV Bharat / state

کووڈ پر قابو پانے کے لئے ڈی سی سرینگر کی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 7:56 AM IST

اجلاس کے دوران دینی علمائے کرام اور خطیبوں نے اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور وبائی امراض کے دوران ایس او پیز کے سلسلے میں قرآن پاک کی متعدد آیات پر روشنی ڈالی۔

کووڈ پر قابو پانے کے لئے ڈی سی سرینگر کی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات
کووڈ پر قابو پانے کے لئے ڈی سی سرینگر کی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات

ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے ممتاز مذہبی رہنماؤں، اماموں، خطیبوں اور اوقاف کے ممبروں کے ساتھ ملاقات کی جس کا مقصد تھا کہ کووڈ-19 سے متعلق ایس او پیز کے بارے میں لوگوں کو حساس کرانا تھا۔

اس موقع پر سی ای او وقف بورڈ، مفتی فرید الدین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر، ڈاکٹر سید حنیف بلخی بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ مذہبی رہنماؤں، آئمہ، خطیب، اوقاف کے ممبران اور دیگر مقامی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کا کووڈ 19 کی دوسری لہر کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ہے تاکہ عوام میں مثبت تبدیلی لائی جاسکے۔

انہوں نے ماسک پہننے، حفظان صحت اور معاشرتی دوری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کووڈ 19 ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کے لئے لوگوں کو فعال طور پر حساس بنائیں اور جلد سے جلد ٹیکہ لگوانی کے عمل کو تیز کریں۔

ڈی سی نے کہا کہ عوام کے فعال تعاون کے بغیر وبائی بیماری کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتے اور ہر ایک کو اضافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس کے دوران دینی علمائے کرام اور خطیبوں نے اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور وبائی امراض کے دوران ایس او پیز کے سلسلے میں قرآن پاک کی متعدد آیات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کوڈ 19 وبائی مرض کے خلاف جنگ لڑنے میں انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.