ETV Bharat / state

سرینگر: کورونا گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مہم - Jk news

ضلع مجسٹریٹ سرینگر اعجاز اسد لالچوک علاقے میں پیر کے روز کورونا گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ایک مہم چلائی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ضروری ہے۔ جو نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کورونا گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مہم

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 10:16 PM IST

اس مہم میں کہی پولیس بھی موجود تھے اور ضلع ترقیاتی کمشنر نے مسافر گاڑیوں کی بذات خود چیکنگ کی اور گاڑیوں میں بھی سماجی دوری رکھنے کی تلقین کی گئی۔

کورونا گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مہم

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا 'ہم نے سرینگر میں آج یہ مہم شروع کی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ گاڑیوں میں اووڑ لوڈنگ نہیں ہونی چاہیے اور کوئی بھی شخص ماسک کے بغیر نہیں ملنا چاہیے'۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کریں۔ ان گائیڈ لائنز پر عمل کرنا کوئی سزا نہیں بلکہ ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈی سی سرینگر نے کہا کہ ہر جگہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ لہٰذا گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ضروری ہے۔ جو نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اعجاز اسد نے کہا کہ کورونا کے مثبت کیسز میں ہر جگہ اضافہ درج ہو رہا ہے۔ لہٰذا ایس او پیز پر عمل درآمد بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ایس او پیز پر عمل درآمد کوئی سزا نہیں ہے بلکہ کورونا سے لڑنے کے لیے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے جو بھی کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔'

لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر اعجاز اسد نے کہا کہ جب حکومت کوئی ایسا فیصلہ لے گی تو آپ کو بھی معلوم ہوگا اور ہم اس کو سختی سے عمل میں لائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.