ETV Bharat / state

DC Srinagar on Land Eviction تجاوزات مہم کے دوران غریبوں کو چھیڑا نہیں جائے گا، ڈی سی سرینگر

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 3:27 PM IST

سرینگر کے لال چوک علاقے کے دورے کے دوران ڈی سی سرینگر نے ایل جی منوج سنہا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’انساد تجاوزات مہم میں ہر گز کسی غریب کے ساتھ چھیڑا نہیں جائے گا، جیسا کہ پہلے بھی انتظامیہ نے باور کیا ہے۔‘‘

تجاوزات مہم کے دوران غریبوں کو چھیڑا نہیں جائے گا، ڈی سی سرینگر

سرینگر: ضلع ترقیاتی کمشنر، سرینگر، محمد اعجاز اسد نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ ’’جموں وکشمیر کے لیفٹنینٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایت کےمطابق انسداد تجاوزات مہم کے دوران غریب لوگوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔‘‘ ڈی سی سرینگر نے لال چوک میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔

ڈی سی سرینگر نے کہا کہ وہ ایل جی منوج سنہا کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں اور یہ واضح کیا کہ ’’انتظامیہ غریب عوام کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرے گی۔‘‘ شہر سرینگر میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس کے کام کاج میں سرعت لائے جانے کی عوامی مانگ پر انہوں نے کہا کہ ’’آنے والے دنوں میں کام میں تیزی لائی جائے گی کیونکہ موسمی حالات میں بہتری کے پیش نظر اب دو شفٹس میں کام ہوگا۔ ایسے میں کام مقررہ وقت پر مکمل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔‘‘

سرینگر میں سرکاری اراضی کے حوالہ سے تجاوزات کی جعلی فہرست پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر، سرینگر، محمد اعجاز اسد نے کہا کہ اس طرح کی دو فہرست اب تک رپورٹ ہو چکی ہیں، جن کا مقصد لوگوں میں خوف وہراس پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی فہرست کے حوالہ سے سائبر پولیس نے بھی اس کا نوٹس لیا ہے اور جو لوگ اس جعلی فہرست کی تشہیر میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ ماہ جموں و کشمیر میں سرکاری اراضی خصوصاً کاہچرائی اور روشنی لینڈ پر سے عوامی قبضہ ہو ہٹا کر اراضی حکومتی تحویل میں لینے کے ہدایات کے بعد یونین ٹیریٹری خصوصاً وادی کشمیر کے سبھی اضلاع میں اراضی سے بے دخلی اور تجاوزات ہٹائے جانے کے حوالہ سے انہدامی کارروائی شروع کی گئی۔

مزید پڑھیں: Altaf Bukhari On Anti Encroachment Drive انہدامی مہم سے غریب عوام مصیبتوں کا شکار، الطاف بخاری

انہدامی کارروائی کی عوامی حلقوں سمیت، غیر بی جے پی، سبھی سیاسی جماعتوں نے مخالفت کرکے انہدامی کارروائی کو روکے جانے کا مطالبہ کیا تاہم انتظامیہ کی جانب سے ہر بار یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ’’انہدامی کارروائی کے دوران غریبوں کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔‘‘ ادھر، گزشتہ ہفتہ سرینگر میونسپل کمیٹی نے آلوچی باغ سے چھتہ بل تک دودھ گنگا نالہ (جو دہائیاں قبل سوکھ چکا ہے) کو بحال کرنے کے لیے تجاوزات ہٹائے جانے کا نوٹس جاری ہوا تھا جس کے خلاف لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج بھی درج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Anti Encroachment Drive in J&K ایم ایچ اے کی مداخلت کے بعد جموں و کشمیر میں انسداد تجاوزات مہم پر لگی روک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.