عالمی وبا کورونا وائرس سے مثبت پائے جانے کے چند روز بعد رکن پارلیمان اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور فاروق عبداللہ کے فرزند عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ پر اس حوالے سے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد میرے والد کو سرینگر کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ہسپتال میں میرے والد کی بہتر طبی نگہداشت کی جا سکتی ہے۔‘‘
عمر عبداللہ نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے تئیں پیغامات اور نیک دعاؤں پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں؛ کورونا مخالف ٹیکہ لگوانے کے باوجود فاروق عبداللہ کووڈ سے متاثر
واضح رہے کہ گزشتہ مہینے کی 30 تاریخ کو 85 برس کے ڈاکٹر عبداللہ عالمی وبا کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ایک مہینہ قبل کورونا مخالف ویکسین بھی لی تھی۔