مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں گھریلو پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد 30ویں روز 2،275 مسافروں کو لے کر 20پروازیں جموں اور سرینگر کے ہوائی اڈوں پر اتریں۔
ایک بیان کے مطابق باقاعدہ سات پروازوں میں سوار 657 مسافر جموں ہوائی اڈے پر پہنچے جبکہ تقریبا 1618 مسافروں کے ساتھ 13 گھریلو پروازیں سری نگر ہوائی اڈے پر اترے۔
ہوائی اڈے پر اترتے ہی تمام مسافروں کا کووڈ 19 ٹیسٹ کیا گیا اور انہیں قائم کردہ قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا گیا۔
انتظامیہ نے پروازوں کے زریعے یوٹی میں وارد ہونے والے تمام مسافروں کے نمونے لینے اور قرنطینہ مراکز میں منتقل کرنے کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں ۔
وہیں اس دوران مرکزی شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال بھی رکھا جارہا ہے۔