ETV Bharat / state

میرے والد جیل میں شدید بیمار ہیں: شبیر شاہ کی دختر

علیحدگی پسند رہنما اور ’ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی‘ کے صدر شبیر شاہ کی دختر سحر شبیر کا کہنا ہے کہ انکے والد جیل میں شدید بیمار ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے پاؤں پر کھڑے بھی نہیں ہو سکتے۔

میرے والد جیل میں شدید بیمار ہیں: شبیر شاہ کی دختر
میرے والد جیل میں شدید بیمار ہیں: شبیر شاہ کی دختر
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 7:46 PM IST

علیحدگی پسند رہنما اور ’ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی‘ کے صدر شبیر شاہ گزشتہ چار برسوں سے دلی کے تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ شبیر شاہ کی دختر سحر شبیر نے علیحدگی پسند رہنما کی جیل میں بگڑتی صحت کے بارے میں شدید تشویش کا ظہار کیا ہے۔

سحر شبیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’’میرے والد شبیر شاہ نے 33 برس سلاخوں کے پیچھے گزارے ہیں اور وہ گزشتہ چار برسوں سے مسلسل دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ جیل میں انکے صحت کی حالت ٹھیک نہیں ہیں۔ وہ شدید بیمار ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو سکتے ہیں اور وہ اپنا جسمانی توازن کھو چکے ہیں۔ انہیں کھڑا رہنے کے لئے لاٹھی کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ شبیر شاہ ذہنی دباؤ کے شکار بھی ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں ایم آر آئی جانچ کرنے کی صلاح دی ہے، لیکن کووڈ 19 کے چلتے انکے لئے ہسپتال جانا بھی مناسب نہیں ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئے اے) نے سنہ 2017 میں شبیر شاہ اور درجنوں دیگر علیحدگی پسند لیڈران کو عسکریت پسندوں کی حمایت اور حوالہ فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کرکے تہاڑ جیل میں قید رکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.