سرینگر: جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کشمیر ڈویژن کے دسویں ،گیارھویں اور باریوں کلاسوں کے بورڈ امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے دسویں جماعت کا امتحان 9 مارچ سے شروع ہوگا اور 5 اپریل کو ختم ہوگا۔
ڈائریکٹر اکیڈمکس جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے مطابق کشمیر زون کے دسویں جماعت کے امتحان 9 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہے گے۔
اسی 11ویں جماعت کے طلبہ کے امتحانات 6 مارچ 2023 سے شروع ہوں گے اور بالترتیب 19 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے۔
بارویں جماعت کا امتحان 8 مارچ سے 2 اپریل تک جاری رہے گے۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر میں 2022 سے قومی تعلیمی کیلنڈر اور قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے بعد مارچ کے مہینے میں پہلی بار بورڈ امتحان منعقد ہورہے ہے۔