سرینگر:شہر سرینگر کے علاقہ چھتہ بل میں آگ کے ایک واقعے میں متاثرہ کنبوں میں دارالخیر میرواعظ منزل نے چاول ، آٹا،کمبل اور کچن کٹ وغیرہ کے علاوہ دیگر بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ جب کہ اس سے قبل مذکورہ وفد نے رعناواری سرینگر جاکر آگ سے ایک اور متاثرہ خاندان کو امدادی سامان پہنچایا اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔Darul Khair Mirwaiz Manzil distributed Aid For Fire Victims
دارالخیر میرواعظ منزل نے آگ متاثرین میں امداد کی تقسیم اس موقعہ پر دارالخیر میر واعظ منزل نے کہا کہ ہے کہ ملت کشمیر اس حقیقت سے باخبر ہے کہ دارالخیر میرواعظ منزل اپنے قیام کی مدت سے لیکر آج تک برابر اپنے مخلصین کی مالی معاونتبلا امتیاز مذہب و ملت متاثرین کی حتی المقدور امداد اور بحالی کیلئے اپنی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔اس ضمن میں دارالخیر میرواعظ منزل نے اہل ثروت حضرات سے ماضی کی طرح اس ملی ادارے کی ہر ممکن مدد اور معاونت کی اپیل دہرائی ہے تاکہ امدادی کام جاری رکھا جاسکے۔ادھر دارالخیر میرواعظ منزل سرینگر نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل نظر بند رکھے گئے سرپرست دارالخیر جناب میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی طرف سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کی کمزور مالی حالت کے پیش نظر ان کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں: Residential Houses Gutted in Chattabal سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں آتشزدگی، چار مکان خاکستر
واضح رہے کہ حال ہی میں شہر سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں چار رہائشی مکانات مکمل طور خاکستر ہوئے تھے۔