ETV Bharat / state

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کی جا رہی ہے کارروائی - kashmir

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں سماجی رابطہ گاہوں کا غلط استعمال کرنے والے افراد کے خلاف پولیس نے کارروائی تیز کر دی ہے۔

socialmedia
سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کی جا رہی ہے کارروائی
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 2:34 PM IST

جموں وکشمیر سائبر پولیس نے سماجی رابط گاہوں - جس میں فیس بک، ٹوئیٹر اور انسٹاگرام وغیرہ شامل ہیں - کا غلط استعمال کرنے کی پاداش میں اب تک 8ایف آئی آر درج کئے ہیں جبکہ اس حوالے سے 6 افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے اور دوسرے شناخت شدہ افراد کو گرفتار کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کشمیر کے سائبر پولیس اسٹیشن میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ ’’کئی افراد فرضی ناموں کے ذریعے فیس بک اور انسٹاگرام وغیرہ پر سرگرم ہیں۔‘‘

سائبر پولیس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ اس طرح کی شکایات موصول ہونے کے بعد فوری طور کارروئی عمل میں لائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14اپریل کو ایک فیس اکائونٹ سے بے بنیاد پوسٹ اپ لوڈ کیا گیا تھا جس کے بعد اس فیس بک کے چلانے والے شخص کی شناخت کرکےگرفتار کیا گیا۔

سائبر پولیس کشمیر کے مطابق تمام پروفائلز اور سماجی رابط گاہوں پر قابل اعتراض اپ لوڈ ہو رہے مواد پر باریک بینی سے نگرانی کی جا رہی ہے وہیں ایسے صارفین کے خلاف قانون کے تحت کارروائی بھی عمل میں لانے کا سلسلہ جاری ہے جو سوشل میڈیا کا ناجائز اور غلط استعمال کر رہے ہیں۔

سائبر پولیس کا کہنا ہے کہ ’’گمنام اور فرضی ناموں کو استعمال میں لاکر اس طرح جرائم انجام دینے والے افراد میں سے کوئی بھی بچ نہیں سکتا ہے۔‘‘

سائبر پولیس کے افسران کا کہنا ہے سماجی رابطہ گاہوں کا غلط استعمال نہ کرنے کے حوالے سے صارفین سے بار بار تاکید بھی کی جاتی ہے وہیں انہیں فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئیٹر وغیرہ کے جائز استعمال کے بارے میں بھی وقتا فوقتا جانکاری دی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.