ETV Bharat / state

کشمیر: محکمہ بجلی کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 9:32 PM IST

جموں و کشمیر پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے چار سرورس پر سائبر حملہ ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

کشمیر: محکمہ بجلی کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ
کشمیر: محکمہ بجلی کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جہاں ایک طرف جموں و کشمیر پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نجکاری منصوبے کو عمل میں لانے کے بعد محکمے کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور صارفین کے لیے سہولت جیسے دعوے کیے جا رہے ہیں وہیں جمعرات کے روز محکمہ کے چار سرورس پر سائبر حملہ ہونے سے تمام دعوے کھوکھلے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

محکمہ کے چیف انجینئر اعجاز احمد ڈار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'گزشتہ روز صبح 4:45 پر محکمہ کے ڈاٹا سینٹر میں موجود چار سرورس پر سائبر حملہ ہوا ہے، جس کے بعد انہوں نے پولیس کی سائبر سیل سے ایف آئی آر کے لیے رجوع کیا۔ جس کے بعد سے کارروائی جاری ہے۔ اسی بیچ ہم نے بھی ماہر تکنیک سے چاروں سرورس کی دیکھ ریکھ کرائی اور یہ عمل اب بھی جاری ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'رینسم ویئر کی جانب سے ہمارے چار سرورس پر سائبر حملہ ہوا ہے اور میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ چین میں بیٹھے ہیکرز کی جانب سے کیا گیا ہے، ہم نے سائبر پولیس کی ہدایت کے مطابق چاروں سسٹمز کو الگ تھک کر کے رکھا ہے'۔

ڈاٹا سینٹر میں کل ملا کر 55 سسٹم ہیں جن میں سے چار پر حملہ ہوا ہے۔"

اس حوالے سے عوام کو کیا نقصان ہوگا؟ اس تعلق سے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ " ان چاروں سرورس کا ڈیٹا ریکوور کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ان سرورس کی وجہ سے ہماری پاور اسٹیشن اور کنزیومر بلنگ جیسے کام ہوتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس مہینے کی بلنگ کا کام مکمل ہوچکا تھا لیکن صارفین کو اب بینک میں جاکر بل ادا کرنی ہوگی۔ آن لائن خدمات متاثر ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ محکمے کا اپنا آن لائن نظام بھی متاثر ہوا ہے'۔

وہیں سائبر پولیس اسٹیشن سرینگر کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ہمیں گزشتہ روز شکایت موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد ہم نے ایف آئی آر درج کرکے کاروائی عمل میں لائی۔ حملہ چین سے ہوا ہے اس کی تصدیق نہیں کر سکتا کیونکہ رینسم ویر زیادہ تر پیسہ اڑانے کے لیے آن لائن حملہ کرتی ہے۔ یہ ہیکر ایمیل کے ذریعے ضرورری معلومات چرا لیتے ہیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'یہ جموں کشمیر میں ہوا پہلا بڑا سائبر حملہ ہے'

قابل ذکر ہے کہ کئی دنوں سے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبریں گشت کر رہی تھی کہ 'چین میں بیٹھے ہیکرز بھارت کے بینکنگ ویب سائٹ اور اہم محکموں پر سائبر حملہ کر سکتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.