ETV Bharat / state

سوپور حملہ پر سی آر پی ایف کا بیان

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 12:54 PM IST

سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک ناکہ پارٹی پر کئے گئے حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے ہیں۔ جائے واردات پر ایک عام شہری کی بھی لاش ملی۔

CRPF PRESS RELEASE OF SOPORE ATTACK
سوپور حملہ پر سی آر پی ایف کا بیان

شمالی کشمیر کے ماڈل ٹاون سوپور میں ہوئے حملہ پر سی آر پی ایف نے بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح 7:30 بجے سی آر پی ایف کی 179 بٹالین سے وابستہ اہلکار ڈیوٹی انجام دینے کے لئے ماڈل ٹاون چوک پہنچے۔ جوں ہی سیکیورٹی فورسز گاڑیوں سے اُتر رہے تھے، نزدیکی مسجد کے چوبارے میں چھپے عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمی اہلکاروں کی پہچان سی ٹی بھویا راجیش بیلٹ نمبر 145120189، ایچ سی دیپ چند ورما بیلٹ نمبر 031503039، سی ٹی دیپک پٹیل بیلٹ نمبر 037445842، سی ٹی نلیش چھاوڑے بیلٹ نمبر 055214758 کے طور ہوئی ہے۔

نلیش چند بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ اس حملہ میں ایک شہری بھی ہلاک ہو گیا۔

سوپور حملہ: ہلاک شدہ شہری کے تین سالہ نواسے کی دردناک کہانی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.