ETV Bharat / state

سرینگر: سی آر پی ایف اہلکار نے خودکشی کرلی - مزید تحقیقات جاری

سرینگر کے مہجور نگار علاقے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی، اس خودکشی کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

سی آر پی ایف اہلکار نے خودکشی کی
سی آر پی ایف اہلکار نے خودکشی کی
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 8:05 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہر سرینگر کے مہجور نگار میں جمعرات کی شام سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔

پولیس کی جانب سے موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق 'سی آر پی ایف کے جوان نے خودکشی کرلی'۔ متوفی کی شناخت کانسٹیبل پی جی نیدو کے طور پر ہی ہے جو آندھرا پردیش کے رہنے والے ہیں اور اس وقت سی آر پی ایف کی 25 بٹالین سے وابستہ تھے۔

اس حوالے سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ 'وہیں سی آر پی ایف نے بھی جوان کی جانب سے خودکشی کی وجہ کا پتا لگانے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ سی آر پی ایف کے ترجمان جنید خان نے بتایا کہ 'سی آر پی ایف اہلکار کی طرف سے اٹھائے گئے اس قدم اور وجوہ کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہے'۔

اننت ناگ: صاف پانی کے لیے ترستے لوگ

قابل ذکر ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود جموں و کشمیر میں تعینات سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع شری پدنائیک نے گذشتہ برس دسمبر میں لوک سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خودکشیاں کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں سنہ 2010 سے 2019 کے دوران 1113 فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.