ETV Bharat / state

Eid Shopping in Srinagar: عید سے قبل بازاروں میں ہجوم لیکن خریداری کم

سرینگر سمیت وادی کے دیگر مقامات پر گوشت اور بیکری کی دوکانوں پر لوگوں کی بھیڑ تو ہے لیکن پہلے جیسی خریداری دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ Crowd at meat and bakery shops in Srinagar

عید سے قبل بازاروں میں ہجوم لیکن خریداری کم

author img

By

Published : May 2, 2022, 4:24 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے دار الحکومت سرینگر میں خواتین کے لیے مشہور بازار ہے گونی کھن مارکیٹ میں گزشتہ دنوں سے عید کے پیش نظر بھیڑ اور گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہ پڑھ کر آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ یہاں خریداری بھی خوب ہوتی ہوگی لیکن ایسا نہیں ہے۔ حالانکہ کورونا کی بحرانی صورتحال کے بعد عید پر ایسی چہل پہل سے بازار میں رونق لوٹ آئی ہے مگر اس نوعیت کی خریداری ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے جس کی دوکاندار توقع کر رہے تھے۔ Goni Khan Market is a popular Market for women in Srinagar

بیشتر لوگ بازار کا مشاہدہ کرتے دیکھے جارہے ہیں اور جو اب خریداری کرتے ہیں، وہ ان ہی اشیاء کو خریدنے میں دلچسپی دکھاتے جو سستے داموں میں فروخت کی جارہی ہو۔ کیونکہ پہلے دفعہ 370 کی منسوخ سے پیدا شدہ صورتحال اور پھر دو برسوں کے دوران کووڈ وبا نے لوگوں کی جیب پر کاری ضرب لگائی ہے، جس کا اثر ہر جگہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گونی کھن میں دیگر بڑی دوکانوں کو چھوڑ کر اکثر بیشتر و بیشتر خواتین کو جوتیوں، چپلوں، جھمکوں، چوڑیوں اور دیگر زیبائش کی دیگر سستی چیزیں خریدتے ہوئے دیکھا گیا جب کہ مقامی خواتین اور بچیاں اپنی ہاتھوں پر مختلف ڈیزائنز کی مہندی لگوانے میں مشغول نظر آئیں۔ Eid bustle good shopping low

عید سے قبل بازاروں میں ہجوم لیکن خریداری کم

ادھر سرینگر سمیت وادی کے دیگر مقامات پر گوشت اور بیکری کی دوکانوں پر لوگوں کی بھیڑ تو ہے لیکن پہلے جیسی خریداری دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ شہر سرینگر کے دیگر مشہور بازار جیسے ہری سنگھ اسٹریٹ، مہاراجہ بازار، امیرا کدل، کوکر بازار، بٹہ مالو، نوہٹہ اور شہر کے دیگر مصروف ترین بازاروں میں کم و بیش کاروبار کے اعتبار سے یہی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کاروباری کہتے ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات میں آئے روز اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوئی ہے جو کہ لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہورہی ہے۔ ایسے میں اب لوگ عید پر بھی کم خریداری کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Eid Shopping in Tral: ترال میں عید سے قبل روایتی گہما گہمی مفقود

اقتصادی طور پر پہلے ہی کمزور ہوچکے لوگ اب مہنگائی کی دوہری مار جھیل رہے ہیں۔ تاہم اتنی خوشی ضرور ہے کہ دو برس بعد بنا کسی رکاوٹ یا پابندیوں کے لوگ عید الفطر منانے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر سمیت پورے بر صغیر میں منگل یعنی 3 مئی کو عیدالفطر منائی جائےگی۔ Eid-ul-Fitr on May 3

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.