ETV Bharat / state

Srinagar Police Arrested Thieves : چوری کرنے کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد گرفتار

سرینگر پولیس نے نقب زنی اور چوری سے متعلق موصول ہوئی دو الگ الگ شکایات میں تفتیش کے دوران انتہائی کم وقت میں دونوں معاملات کو حل کرتے ہوئے مال مسروقہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 7:24 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز سرینگر شہر میں چوری کے الزام میں ایک خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرینگر پولیس کے ایک سینئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’چند روز قبل نگیں پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رات کے اوقات کے دوران کسی نے ایک میڈیکل شاپ سے 30,000 روپے نقد اڑا لئے۔ تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد سرینگر پولیس نے معاملہ تعذیرات ہند کی دفعہ 457 (قید کے قابل جرم کا ارتکاب کرنے کے لئے رات کو گھر میں گھسنا) اور 380 (رہائشی گھر میں چوری) کے تحت نگیں تھانے میں ایف آئی آر زیر نمبر 110/2023 درج کر کے تحقیقات شروع کی۔

  • During investigation of FIR No. 124/2023 U/S 379 IPC of Nigeen PS accused namely Kajla Khatoon W/o Sameer Ahmed Sheikh R/o Waripora Tangmarg arrested & stolen property i.e. golden bangle (worth Rs 110000 aprox) recovered. She used to steal from female devotees in Hazratbal Shrine pic.twitter.com/Rlzy2GJ17e

    — Srinagar Police (@SrinagarPolice) September 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ’’آج پولیس کو اس معاملے کے حوالے سے اہم سراغ ملا اور ملزم گلزار احمد ڈار ساکنہ تیل بل کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے مسروقہ رقم (30,000 روپے نقد) بھی بر آمد کر لی گئی ہے۔‘‘ علاوہ ازیں ایک اور معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس افسر نے کہا کہ نگیں پولیس اسٹیشن کو ایک خاتون کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی جس میں شکایت کنندہ نے درگاہ حضرت بل میں ایک خاتون کی جانب سے اس کا طلائی کڑہ چھیننے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں تعذیرات ہند کی دفعہ 379 (چوری) کے تحت فوری طور پر ایف آئی آر زیر نمبر 124/2023 درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

  • During investigation of FIR no 110/2023 u/s 457, 380 of IPC in Nigeen PS, accused Gulzar Ahmad Dar R/o Tailbal arrested & all the stolen money Rs.30000 (thirty thousand only) recovered from his possession, he had stolen this from a medical shop in Tailbal. pic.twitter.com/bK05bgdk9s

مزید پڑھیں: Burglars Gang Busted in Budgam بڈگام میں چوروں کے گروہ کا پردہ فاش، تین افراد گرفتار

پولیس افسر نے مزید کہا: ’’سبھی ڈیجیٹل شواہد کا استعمال کرتے ہوئے پولیس نے ٹنگمرگ علاقے کی رہنے والی کجلا خاتون سے پوچھ تاچھ کی، پوچھ تاج کے دوران اس نے اپنا جرم قبول کیا اور اس کی تحویل سے طلائی کڑہ بھی بر آمد کیا گیا۔ جہاں اس طلائی کڑے کی قیمت تقریباً 110000 روپے بتائی جا رہی ہے وہیں اس خاتون کا کہنا تھا کہ وہ درگاہ آنے والے عقیدتمندوں کو اپنا شکار بناتی تھی اور قیمتی اشیاء خاص کر زیورات اڑا لیتی تھی۔

ادھر، سرینگر پولیس نے عوام الناس خاص کر دکانداروں سے اپیل کی ہے وہ اپنی دکانوں اور کارخانوں پر سی سی ٹی وی کمرے نسب کریں، وہیں عوامی مقامات پر اجنبیوں سے مدد نہ مانگے بلکہ تعینات پولیس اہلکاروں سے رابطہ قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.