ETV Bharat / state

Minor Molested in Srinagar: نابالغہ کے ساتھ دست درازی کے الزام میں مسجد کے امام گرفتار - حیدرپورہ، سرینگر امام گرفتار

سرینگر سمیت وادی کشمیر کے طول و ارض میں نابالغوں کے ساتھ جنسی زیادی، دست درازی سمیت دیگر بڑھتے جرائم پر عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 2:43 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): سرینگر میں نابالغ کے ساتھ دست درازی کا ایک اور شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ سرینگر کے مضافاتی علاقہ حیدر پورہ میں ایک مسجد کے امام نے مبینہ طور پر نابالغ بچی کے ساتھ دست درازی کی ہے۔ اس حوالے سے سرینگر پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گزشتہ ریاست اتراکھنڈ کے رہنے والے حافظ عبد الرحمان کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

  • One Maulvi namely Hazafu Rehman S/o Ab Basit R/o Udham nagar Uttrakhand A/P Gulberg colony arrested for sexually molesting a small girl child. while teaching Quran. FIR No 90/2023 under relevant sections of law stands registered in Sadar PS. pic.twitter.com/AhQfeuijg4

    — Srinagar Police (@SrinagarPolice) September 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایک سینئر پولیس افسر نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملزم ایک مقامی مسجد میں نماز پنجگانہ پڑھاتا تھا اور متاثرہ بچی سمیت دیگر بچوں کو مذہبی تعلیم بھی دیتا ہے۔ اسی دوران اس نے، مبینہ طور پر، ایک بچی کے ساتھ دست درازی کی۔ جب بچی کے گھروالوں نے اس کی شکایت کی تو پولیس نے فوری طور پر مولوی (امام مسجد) کو گرفتار کر لیا۔‘‘

مزید پڑھیں: Driver Trying to Molest Woman Arrested: خاتون کے ساتھ دست درازی کے الزام میں نوجوان گرفتار

پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ’’ملزم پر پی او سی ایس او (POCSO) ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 90/2023 تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔ ملزم اور متاثرہ دونوں اس وقت حیدر پورہ کے گلبرگ کالونی میں رہتے تھے، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔‘‘ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ دو ماہ قبل سرینگر کے نور باغ علاقے میں ایک نابالغ بچے کے ساتھ اس طرح کا واقعہ رونما ہوا جبکہ نوگام علاقے میں بھی نابالغ بچے کے ساتھ، مبینہ طور پر، بدفعلی کا واقعہ سامنے آیا۔ وہیں، سرینگر کے ہی پارمپورہ علاقے میں پولیس اور محکمہ سماجی بہبود نے ایک نابالغہ، جس سے زبردستی بھیک منگوائی جا رہی تھی، کو ریسکیو کر لیا۔ نابالغوں کے ساتھ بڑھتے جرائم پر عوام و خواص نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اس حوالہ سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام میں آگاہی پروگرامز کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.