ETV Bharat / state

ہیلتھ انشورنس فراڈ، 36کروڑ روپے کے اثاثے ضبط

ED attaches property worth 36 crore in J&K health Insurance Fraudانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جموں و کشمیر میں ہیلتھ انشورنس فراڈ کیس کے سلسلے میں 36 کروڑ روپے سے زائد روپے کی مالیت کی جائیداد ضبط کر لیں ہیں، جبکہ تحقیقات ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات ابھی جاری ہے۔

ed
ed
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 7:50 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمین کی صحت انشورنس سے متعلق فراڈ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 36 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہیں۔ اس کیس میں ریلائنس جنرل انشورنس پرائیویٹ لمیٹڈ (RGIPL) اور ٹرینیٹی ری انشورنس بروکرز پرائیویٹ لمیٹڈ (TRBL) ملوث ہیں۔

ای ڈی نے ایک سرکاری بیان میں بتایا ہے کہ یہ کیس جموں و کشمیر حکومت کے ملازمین، پی ایس یو ملازمین اور پنشنرز کے لیے میڈی کلیم انشورنس پالیسی ٹینڈر دینے سے متعلق ہے۔ تحقیقات کا مرکز جموں و کشمیر کے مالیاتی محکمہ اور ٹرینیٹی ری انشورنس بروکرز لمیٹڈ کے درمیان ٹینڈر ریلائنس جنرل انشورنس کو دینے میں مبینہ طور پر ہونے والی ملی بھگت اور بے ضابطگی بتائی جا رہی ہے۔

بیان کے مطابق، ای ڈی کی چھاپہ کار کارروائی سی بی آئی، اے سی بی، سرینگر کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر پر مبنی تھی۔ ایف آئی آر میں پریوینشن آف کرپشن ایکٹ (پی سی ایکٹ) کی مختلف دفعات (IPC کی دفعات 120-B اور 420 کے پیری میٹریا) اور جموں و کشمیر پریوینشن آف کرپشن ایکٹ (پی سی ایکٹ کی دفعات 13(1) (d) کے پیری میٹریا 13(2) ) کے تحت جرائم کی تفصیلات درج تھیں۔ جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے دائر کی گئی شکایت میں ٹرینیٹی ری انشورنس بروکرز لمیٹڈ، ریلائنس جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ اور نامعلوم سرکاری ملازمین اور نجی افراد کو ملوث بتایا گیا تھا۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جموں و کشمیر کے مالیاتی محکمہ نے جان بوجھ کر ضروری اہلیت کے معیار نظر انداز کرتے ہوئے ایک مشکوک انتخابی اور شارٹ لسٹنگ کے عمل کے ذریعے ٹینڈر ٹی آر بی ایل کو دے دیا۔ اس کے علاوہ، آئی آر ڈی اے رجسٹرڈ انشورنس کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ٹینڈر ٹی آر بی ایل کے ذریعے اس کمپنی کے لیے آسان بنایا گیا جسے پہلے ہی چھتیس گڑھ حکومت نے بلیک لسٹ کیا تھا۔ یہ کام ضروری اہلیت کے معیار کو تبدیل اور حذف کرکے کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بینک منی لانڈرنگ کیس:ای ڈی کے سرینگر میں 6 مقامات پر چھاپے

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ان کمپنیوں کو کل 63.53 کروڑ روپے فراڈ کے ذریعے دیے گئے۔ اس رقم میں سے 17 کروڑ روپے ایم/ایس آر جی آئی پی ایل نے طبی دعوؤں کے لیے استعمال کیے تھے۔ ای ڈی نے ٹی آر بی ایل کی ذیلی کمپنی گلوبس ٹریڈ لنکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام زمین جوکہ 4.04 کروڑ روپے کی مالیت رکھتی ہے اور ریلائنس جنرل انشورنس پرائیویٹ لمیٹڈ سے متعلق 32.53 کروڑ روپے مالیت کی فکسڈ ڈپازٹ رسیدیں (ایف ڈی آر) ضبط کرکے فوری کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے بیان میں کہا ہے کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ جس کے تحت مزید کارروائیاں انجام دی جا سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.