ETV Bharat / state

Srinagar loan fraud case: لون فراڈ کیس، ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل - کرائم برانچ کشمیر لون فراڈ کیس

کرائم برانچ کشمیر نے، محکمہ مال کی شکایت کے بعد شروع کی گئی تحقیقات کے بعد، لون فراڈ کیس میں دو ملزمان کے خلاف چارج شیٹ فائل کی ہے۔

a
a
author img

By

Published : Aug 1, 2023, 1:33 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): کرائم برانچ، کشمیر، کی اِکنامکس آفینس ونگ (economic offences wing) نے جعلی دستاویز پر سرینگر میں ایک بینک سے قرض حاصل کرنے کے الزام میں دو ملزمین کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔ کرائم برانچ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، چارج شیٹ کرائم برانچ کشمیر کے پولیس اسٹیشن میں درج معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 60/2016 میں دو افراد کے خلاف رنبیر پینل کوڈ کی دفعہ 419، 468، 471، 120 بی، 201 اور انسداد بدعنوانی ایکٹ، 1988 کے سیکشن 5(1) اور 5(2) کے تحت قابل سزا جرائم میں ملوث ہونے پر درج کی گئی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معاملے کے مختصر حقائق یہ ہیں کہ ’’کرائم برانچ کشمیر کو تحصیلدار (جنوبی) سرینگر کی جانب سے انکلوژرز کے ساتھ ایک مواصلت موصول ہوئی تھی جس سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ ملزمان مجرمانہ سازش کے تحت بے ایمانی اور دھوکہ دہی کے کام انجام دے رہے ہیں۔ اُنہوں نے جعلی محصولات تیار کیے اور قرض حاصل کرنے کے لیے اسے جموں و کشمیر بینک، برانچ ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، سرینگر میں داخل کیے۔ بینک حکام نے دستاویز کو تصدیق کے لیے تحصیلدار (جنوبی) سرینگر کے پاس بھیجے تھے جو تصدیق کرنے پر جعلی پائے گئے۔ اس کے مطابق پولیس اسٹیشن کرائم برانچ کشمیر میں سال 2016 میں فوری طور مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔

مزید پڑھیں: جے کے پی سی سی بدعنوانی : کرائم برانچ کشمیر کی جانب سے چھاپے ماری

کرائم برانچ نے مزید دعویٰ کیا کہ تحقیقات کے دوران عائد کیے گئے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔’’اس طرح، ملزمان کے خلاف عدالتی فیصلہ کے لیے انسداد بدعنوانی عدالت، سرینگر کے سامنے چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.