ETV Bharat / state

Online rape threats, police arrests Srinagar youth: آن لائن عصمت دری کی دھمکیاں دینے والا گرفتار، پولیس - سرینگر پولیس نے کیا نوجوان گرفتار

خواتین کو، آن لائن، ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں سرینگر پولیس نے راول پورہ علاقے کے ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ا
ا
author img

By

Published : Jul 8, 2023, 1:43 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) : سرینگر پولیس نے مبینہ طور لڑکیوں کو ہراساں کرنے، ان کا تعاقب کرنے، حملہ کرنے اور آن لائن عصمت دری کی دھمکیاں دینے کے الزم میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ سرینگر پولیس نے ہفتے کی صبح اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انور کالونی، راول پورہ کے رہنے والا سید شمعون ہمدانی ولد محمد ایوب ہمدانی کو لڑکیوں کو ہراساں کرنے اور انہیں آن لائن ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ’’ایک بہادر لڑکی نے جرات کا مظاہرہ کر کے اس سلسلے میں ثبوت سمیت پولیس تھانہ صدر سرینگر میں شکایت درج کراوائی۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی عمل میں لاکر نہ صرف مذکورہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی بلکہ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق اس حوالے سے پولیس تھانہ صدر سرینگر میں ایف آئی آر 58/2023U/S آئی پی سی کی دفعہ 354،294،506 اور 509 کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Rape Accused Arrested : نابالغ لڑکی کی عصمت دری، ملزم گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں دو نابالغ لڑکیوں کا اغوا کرکے ان کی عصمت دری کرنے کے الزم میں ہلال احمد راتھر اور غلام محمد راتھر نامی دو افراد کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ معاشرے میں اس طرح کے جرائم میں ضافہ پر عوام و خواص نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس طرح کے جرائم کو روکنے کے لئے عوام میں آگہی کی سخت ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.