ETV Bharat / state

Loan Fraud Case Srinagar: لون فراڈ معاملے میں سات ملزمان کے خلاف شیٹ دائر - جموں و کشمیر پولیس کی اسپیشل کرائم ونگ

جعلی ریونیو دستاویز کی بنیاد پر، مبینہ طور، 48 لاکھ روپے کا قرض حاصل کرنے والے شہر سرینگر کے ایک رہائشی سمیت دیگر چھ ملزمین - جنہوں نے اس معاملے میں اس کی مدد کی ہے - کے خلاف اسپیشل کرائم ونگ نے شہر کی ایک عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے۔

ا
ا
author img

By

Published : Jun 7, 2023, 8:19 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر پولیس کی اسپیشل کرائم ونگ (کرائم برانچ) سرینگر نے لون فراڈ معاملے میں سات ملزمین کے خلاف شہر کی ایک مقامی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے۔ کرائم برانچ کے بیان کے مطابق چارج شیٹ 2007 کی ایف آئی آر نمبر 59 کے تحت سٹی جج سرینگر کی عدالت میں سات ملزمان کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ ان ملزمین کے خلاف دفعات 420 ,467 ,468 ,471, 201 کے علاوہ آر پی سی کی دفعہ 120B کے تحت قابل سزا جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات عائد ہیں۔

پولیس نے ان سات ملزمین کی شناخت شیخ سمیع اللہ ساکنہ نوا کدل، سرینگر، مدن لال شرما ساکنہ گاندھی نگر، جموں، نثار احمد ساکنہ شہید گنج، سرینگر، شیخ نیلم جان ساکنہ ایچ ایم ٹی سرینگر، محمد سید شیخ ساکنہ نٹی پورہ سرینگر، مدھر کمار نیگی ساکنہ اتراکھنڈ کے طور پر کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مقدمہ کرائم برانچ کشمیر میں درج کیا گیا تھا جب ڈپٹی کمشنر بڈگام کی طرف سے ایک شکایت موسول ہوئی تھی جس میں انڈین اوورسیز بینک برانچ ڈلگیٹ، سرینگر کی طرف سے رہن (گروی) رکھی گئی زمین کے جعلی ریونیو دستاویز کی بنیاد پر 48 لاکھ روپے کے قرض کی منظوری دی گئی تھی۔

"معاملے کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سال 2006 میں شیخ سمیع اللہ نے اپنے چچا (اب متوفی) کے ساتھ مل کر انڈین اوورسیز بینک کے منیجر اور اسسٹنٹ منیجر نے مجرمانہ سازش رچی جس کے تحت مستفید نے فوٹو گرافی کی مشینری کی خریداری کے لیے قرض کی درخواست کی۔ یہ قرض آفرین پروڈکشنز زیرو برج سرینگر کے ایک غیر موجود فرم کے غیر موجود کمرے کے لیے منظور کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سازش کے تحت شیخ سمیع اللہ نے دیگر مستفدین کے ساتھ مل کر خان صاحب بڈگام میں چار کنال اراضی خریدی اور مذکورہ جائیداد کو گروی رکھنے کے لیے متعلقہ ریونیو حکام سے مذکورہ اراضی کے ریونیو کاغذات حاصل کیے۔ ’’شیخ سمیع اللہ نے خانصاحب کی جگہ بمنہ، سرینگر چسپاں کر کے ریونیو دستاویز کی جعلسازی کی، کیونکہ بگرو خان صاحب کے مقابلے بمنہ میں اراضی کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ بینک منیجر، ڈپٹی منیجر اور انڈین اوورسیز بینک ڈلگیٹ کے قانونی مشیر نے بغیر ان دستاویزات کی تصدیق کے ملزم کو 48 لاکھ روپے کا قرضہ واگزار کرنے میں سہولت فراہم کی۔‘‘

مزید پڑھیں: Lower interest rate home loan ہوم لون پر سود کی شرح کو کیسے کم کیا جائے؟

اس کے مزید بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’قرض کی درخواست میں ظاہر کای گیا ہے کہ آفرین پروڈکشن کے لیے مشینری اور آلات اورینٹل اسٹورز ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ سرینگر سے حاصل کیے گئے تھے۔ شیخ سمیع اللہ جے اینڈ کے بینک گنپت یار، سرینگر میں اپنی اہلیہ نیلم جان کے نام پر ایک بینک اکاؤنٹ کھولنے میں کامیاب ہوئے جس میں ان کا ذکر اورینٹل اسٹورز کے مالک کے طور پر تھا۔ انڈین اوورسیز بینک ڈلگیٹ سرینگر نے منظور شدہ قرض کی رقم جے کے بینک اکاؤنٹ میں مشینری فراہم کرنے والے کے طور پر منتقل کی، جسے شیخ سمیع اللہ نے حاصل کرکے قرض کی ایک بھی قسط کی ادائیگی نہیں کی۔‘‘

کرائم برانچ نے بیان میں مزید کہا ہے کہ دھوکہ دہی کرنے والا شیخ سمیع اللہ ایک اور مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 05/2019 دفعہ 420,468,471,120 (B) کے تحت آر پی سی پولیس اسٹیشن اکنامک آفینس ونگ، کرائم برانچ سرینگر کو بھی مطلوب ہے جس میں ابھی تفتیش جاری ہے۔ وہیں پرنسپل اور ڈسٹرکٹ سیشن جج، سرینگر کی عدالت نے بھی اس کو 2015 کی ایف آئی آر نمبر 34 میں اشتہاری مجرم قرار دیا ہے، یہ معاملہ ابھی زیر سماعت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.