ETV Bharat / state

Craft Bazaar G20: جی 20مندوبین کے لئے دستکاری نمائش - کشمیر کرافٹ بازار

بین الاقوامی مندوبین کی جی جونٹی اجلاس میں شرکت سے جہاں سیاحت سے جڑے افراد کافی خوش نظر آ رہے ہیں وہیں دستکار بھی اس دورے سے کافی پر امید دکھائی دے رہے ہیں۔

جی 20مندوبین کے لئے دستکاری نمائش
جی 20مندوبین کے لئے دستکاری نمائش
author img

By

Published : May 24, 2023, 3:45 PM IST

جی 20مندوبین کے لئے دستکاری نمائش

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں جی 20 اجلاس کے دوران شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) کے عقب میں محکمہ ہینڈی کرافٹ کی جانب سے بطور نمائش ایک کرافٹ بازار قائم کیا گیا تھا۔ کرافٹ بازار میں کشمیری دستکاری نمونے نمائش کے لیے رکھے گئے تھے اور ساتھ ہی مندوبین کو یہاں کے مختلف فنون سے آشنا اور راغب کرنے کی غرض سے کئی اقدامات اٹھائے گئے تھے.

کشمیر کی ووڈ کارونگ (اخروٹ کی لکڑی پر نمائش) کے ماہر دستکار محمد یوسف مران نے کرافٹ بازار میں لائیو ڈیمانسٹریشن انجام دی۔ ان کے رشتہ دار اور ووڈ کارونگ دستکار مدثر مران نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ’’جی 20 تاریخی ایونٹ کشمیر میں پہلی بار منعقد ہو رہا ہے، دیگر دستکاروں کے ساتھ ساتھ ہم بھی اس سمٹ سے کافی پُر اُمید ہیں اور مندوبین کے یہاں آنے سے دستکاری صنعت کو کافی فروغ ملے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’مندوبین دستکاری اور فن کے مظاہروں سے کافی متاثر ہوئے۔ ان کے یہاں آنے سے سیاحت اور دستکاری کو کافی فروغ ملے گا۔‘‘

قوت گویائی و سماعت سے محروم محمد یوسف مران نامی کشمیر کے ماہر دستکار، جو اپنے فن کا لوہا منوا کر کئی ریاستی اور قومی ایوارڈ جیت چکے ہیں، بھی اس کرافٹ بازار میں موجود تھے۔ ادھر، پیپر ماشی دستکار، اور کشمیر کا نقشہ اپنے ماہر ہاتھوں سے نقش کرنے والے محمد جان، نے کرافٹ بازار کے حوالہ سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ’’غیر ملکی مندوبین کشمیر آئے ہیں، جو مختلف دستکاری فنون سے آشنا ہو رہے ہیں، دستکاروں سے ملاقات کر رہے ہیں، اس سے نہ صرف دستکاری صنعت بلکہ معیشت کو بھی استحکام ملے گا۔‘‘

مزید پڑھیں: G20 Delegates Practice Yoga: جی ٹونٹی مندوبین نے مغل باغات کی سیر کی

کرافٹ بازار کے حوالہ سے ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس، محمود شاہ نے کہا: ’’مندوبین از خود کشمیری دستکاری کا مشاہرہ کر سکیں اور یہاں کی دستکاری کو فروغ مل سکے، اسی غرض سے کرافٹ بازار کا اہتمام کیا گیا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: G20 Summit In Kashmir جنوبی کوریا، بھارت کی جی ٹونٹی صدارت کی مکمل حمایت کرتا ہے، چانگ جیبوک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.