محکمہ تعلیم میں کام کر رہے سی پی ڈبلیو (CPW) ورکروں نے سرینگر کی پریس کالونی میں اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہے سی پی ڈبلیو ورکروں نے کہا کہ وہ محکمہ کئی برسوں سے قلیل اجرت پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اجرت بھی ماہانہ نہیں بلکہ سال میں ایک یا دو بار ہی یک مشت دی جاتی ہے۔
احتجاج میں شامل حسینہ نامی ایک خاتوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پائین شہر کے ایک اسکول میں محض دو سو روپے ماہانہ اجرت پر دہائیوں سے بحیثیت خاکروب کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 200روپے بھی انہیں ماہانہ نہیں بلکہ سال میں ایک بار ہی ادا کی جاتی ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے محکمہ میں مستقل نوکری فراہم کرنے کی اپیل کی۔