ETV Bharat / state

MY Tarigami on Beneficiaries Online Registration محکمہ سماجی بہبود مستحقین کے آن لائن رجسٹریشن کو آسان بنائے، یوسف تاریگامی - تاریگامی بزرگ پینشنرز کو آن لائن رجسٹریشن

یوسف تاریگامی نے منفی درجہ حرارت میں آن لائن رجسٹریشن کے نام پر بزرگ شہریوں کو گھنٹوں انتظار کرانے پر مجبور کرنے کے لیے محکمہ سماجی بہبود کی سخت تنقید کرتے ہوئے اان لائن رجسٹریشن عمل کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ Tarigami on Online Registration

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 2, 2022, 11:09 AM IST

سرینگر: سی پی آئی (ایم) کے رہنما ایم وائی تاریگامی نے طلاق یافتہ خواتین معذوروں، بیواؤں، خواجہ سراؤں اور بزرگ پینشنرز کو آن لائن رجسٹریشن میں سماجی بہبود کے محکمہ کے ذریعے پینشن حاصل کرنے میں درپیش مشکلات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ تاریگامی نے کہا کہ ’’انتظامیہ رجسٹریشن کے عمل کو مشکل بنا رہی ہے۔ سنگل ونڈو سسٹم کے نام پر یہ ایک مذاق ہے۔ خدمات کو آسان بنائے جانے کے برعکس عمر رسیدہ افراد، خواتین کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ M Y Tarigami on Social welfare department and beneficiaries online registration

ایم وائی تاریگامی کا کہنا کہ استفادہ کنندگان جن میں معمر افراد بھی شامل ہیں کو متعلقہ ڈسٹرکٹ میڈیکل بورڈز کے دفاتر کے باہر منفی درجہ حرارت میں گھنٹوں بیٹھنے اور انتظار کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ جو کہ دور دراز علاقوں کے مستحقین کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ مختلف درخواست دہندگان کو اپنی تفصیلات محکمہ سماجی بہبود کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے لئے ہر روز اپنے گھر واپس لوٹنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان پنشنرز میں وہ افراد بھی موجود ہیں جو کہ متعلقہ افسران سے مطلوبہ معذوری کے سرٹیفیکیٹ، حلف نامے، آدھار کی تفصیلات اور ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی حالت میں نہیں۔ ایم وائی تاریگامی نے انتظامیہ خاص کر متعلقہ سوشل ویلفیئر محکمہ پر زور دیا کہ وہ اس پورے عمل کو آسان بنانے کے لیے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائے تاکہ بزرگ مرد و خواتین کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: Mohammad Yousuf Tarigami نظربند افرد کےلیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ، تاریگامی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.