ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ایک دن میں 285 نئے مریض - کشمیر میں عالمی وبا

جموں و کشمیر میں جمعرات کے روز ایک ہی دن میں 200 سے زائد نئے مثبت کیسز سامنے آئے۔

پہلی بار ایک دن میں 285  نئے مریض
پہلی بار ایک دن میں 285 نئے مریض
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 10:47 PM IST

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے دیگر تمام اقدامات کے باوجود یہ مہلک وبا مسلسل پھیلتی جارہی ہے اور گز شتہ 24 گھنٹوں میں پہلی مرتبہ کورونا کے سب سے زیادہ 285 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد اس مرکزی علاقے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس یونین ٹیریٹری میں ابھی تک 3142 مثبت کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 2059 سرگرم ہیں اور 1048 صحتیاب ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں آج 285 مثبت کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 222 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ جموں میں 63 کیسز پائے گئے ہیں، جبکہ ایک معمر شخص کی موت ہو گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے نور باغ علاقے میں 60 سالہ ایک شخص کی آج سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں موت ہوگئی۔

سی ڈی ہسپتال حکام نے بتایا کہ دو روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت پانے کے بعد انہیں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سے سی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم آج ان کی موت ہو گئی۔ سرینگر میں سب سے زیادہ اموات 8 ہوئی ہیں جبکہ بارہمولہ میں 7 مریض موت کی آغوش میں چلے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.