ETV Bharat / state

کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں 3023 نئے کیسز، 30 اموات

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وبا سنگین رخ اختیار کررہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 23 کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 30 افراد کی موت ہوئی ہے۔

کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں 3023 نئے کیسز، 30 اموات
کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں 3023 نئے کیسز، 30 اموات
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 9:24 PM IST

تازہ 3023 کیسز میں 989 کا تعلق خطے جموں سے ہے جبکہ 2034 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے جس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 077 ہو گئی ہے۔

حکام کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 951 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع جموں ہے جہاں 499 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ضلع بارہمولہ میں 246، بڈگام میں 199، پلوامہ میں 82، کپواڑہ میں 79، اننت ناگ میں 160، بانڈی پورہ میں 59، گاندربل میں 54، کولگام میں 145 اور شوپیاں میں 59 کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں خطے جموں کے ضلع ادھمپور میں 61، راجوری میں 90، ڈوڈہ میں 27، کھٹوعہ میں 87، سانبہ میں 50، کشتواڑ میں 22، پونچھ میں 26، رامبن میں 71 اور ریاسی میں 56 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔

علاوہ ازیں 963 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں جن میں 306 جموں سے ہیں جبکہ 657 کشمیر وادی سے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 اموات ہوئی ہیں جن میں 18 کشمیر وادی سے ہیں اور 12 جموں سے ہیں۔ یونین ٹریٹری میں فی الحال 24 ہزار 313 فعال کیسز ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے آج گیارہ اضلاع میں جمعرات کی شام سے 5 دنوں تک لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن اننت ناگ، بڈگام، سرینگر، بارہمولہ، پلوامہ، گاندربل، جموں، کٹھوعہ، کلگام، ادھمپور اور ریاسی میں نافذ رہے گا۔ ادھر سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اجتماعی نمازوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.