ETV Bharat / state

Covid Spike In JK محکمہ صحت نے وبائی امراض کو جانچنے کیلئے مارک ڈرل کرنے کا فیصلہ لیا - mock drill in kashmir

جموں وکشمیر انتظامیہ نے کووڈ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر سبھی اضلاع میں طبی عملے کو متحرک رہنے اور ہسپتالوں میں کووڈ وارڈ قائم کرنے کے احکامات جاری کئے ہے۔

covid-spike-in-jk-kashmir-to-go-for-mock-drill-to-check-covid-preparedness
محکمہ صحت نے وبائی امراض کو جانچنے کیلئے مارک ڈرل کرنے کا فیصلہ لیا
author img

By

Published : Apr 6, 2023, 7:23 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر میں کووڈ کے یومیہ کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں جس وجہ سے ہسپتالوں ، سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت نے وبائی امراض کو جانچنے کے لئے مارک ڈرل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پچھلے ایک ہفتے سے جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔جموں وکشمیر انتظامیہ نے وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر سبھی اضلاع میں طبی عملے کو متحرک رہنے اور ہسپتالوں میں کووڈ وارڈ قائم کرنے کے احکامات جاری کئے۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت نے وبائی امراض کو جانچنے کے لئے مارک ڈرل کرنے کا فیصلہ کیا۔

آفیسران کو جانچ میں اضافہ کرنے اور تمام طبی مراکز پر فلو کلیکنک قائم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ سیاحتی سیزن اس وقت جوبن ہے جس کے پیش نظر سیاحتی مقامات پر بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کی خاطر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Covid Preparedness Meeting کورونا معاملات میں اضافے کے مدنظر جی ایم سی سرینگر میں اہم میٹنگ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں سے یومیہ بیس ہزار سے زائد سیاح وارد کشمیر ہو رہے ہیں جس کے پیش نظر ٹیسٹنگ میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر انتظامیہ نے محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے کہ وائرس کے پھیلاو کوروکنے کی خاطر ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ کورونا معاملات میں اضافے کے پیش نظر گورنمنٹ میڈیکل کالج یعنی جی ایم سی سرینگر میں بدھ کو منعقدہ مٹینگ میں کورونا کے رہنما خطوط اور احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا۔میٹنگ کی صدارت جی اہم سی سرینگر کے پرنسپل مسعود تنویر نے کی، جبکہ مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور جی ایم سی سرینگر سے منسلک ہسپتالوں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ صاحبان نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

(یو این آ ئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.