ETV Bharat / state

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں 12 ویں جماعت تک تعلیمی ادارے بند

ایل جی دفتر کا کہنا تھا کہ 5 اپریل سے 18 اپریل تک 9ویں جماعت تک اسکول بند رہیں گے، وہیں 5 سے 11 اپریل تک 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

کووڈ-19: جموں وکشمیر میں 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارے بند

author img

By

Published : Apr 4, 2021, 12:47 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہونے کے باعث تعلیمی ادارے دو ہفتوں تک بند رہیں گے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے دفتر سے کئے گئے ٹویٹ پر اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ یونین ٹریٹری میں نویں جماعت تک اسکول دو ہفتوں تک بند رہیں گے جبکہ 12ویں جماعت تک اسکول ایک ہفتے تک بند رہیں گے۔

ایل جی دفتر کا کہنا تھا کہ 5 اپریل سے 18 اپریل تک 9ویں جماعت تک اسکول بند رہیں گے، وہیں 5 سے 11 اپریل تک 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا کہ گزشتہ دنوں سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

کشمیر میں تقریبا ڈیڑھ برس کے بعد تعلیمی اداروں کو مارچ میں کھول دیا گیا تھا۔ پہلے پانچ اگست کے کرفیو سے اور پھر کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے وادی میں تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

بتادیں کہ گزشتہ دنوں انتظامیہ نے متعلق ضلع مجسٹریٹز کو احکامات صادر کئے کہ وہ متعلقہ ضلعوں میں اسکولوں کو بند رکھنے پر خود جائزہ لیں۔

تاہم اس ہدایت کے باوجود بھی لیفٹیننٹ گورنر دفتر نے آج اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

گذشتہ دونوں انتظامیہ کے مطابق کئی اسکولوں میں ٹیسٹنگ کے دوران طلبا اور اساتذہ مثبت پانے کے بعد ان اداروں کو احتیاطی طور بند کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں کورونا وائرس مثبت کیسز کی کل تعداد 3574 پہنچ چکی ہے جن میں 2734 صحت یاب ہوئے ہیں-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.