ریاستی الیکشن کمشنر، کے کے شرما نے آج کہا کہ محفوظ ڈی ڈی سی انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری کووڈ پروٹوکول پہلے ہی نافذ کئے گئے ہیں۔
ایس ای سی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بات چیت کر رہے تھے جس میں متعلقہ چیف میڈیکل آفیسرز اور ریاستی الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
ایس ای سی نے افسران کو ہدایت کی کہ پہلے سے طے شدہ کووڈ 19 پروٹوکول پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف میکانزم کو یقینی بنائیں تاکہ رائے دہندگان کو ووٹ ڈالنے میں کوئی رکاوٹ محسوس نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ آئندہ ڈی ڈی سی انتخابات کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششوں کو باہم متحد بنائے۔
میٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ غیر حاضر ووٹرز خصوصاً کووڈ 19 کے مریضوں کے لئے پوسٹل بیلٹ کے لئے فُل پروف طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ پولنگ اسٹیشنوں اور گنتی مراکز کی صفائی ستھرائی پولنگ کی تاریخ سے پہلے اور بعد میں کی جائے گی۔
اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ پولنگ اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ عملہ اور رائے دہندگان کے لئے بھی سینیٹائزر، غیر رابطہ تھرمامیٹر، فیس ماسک، فیس شیلڈ اور پی پی ای کٹس جیسے حفاظتی اور حفظان صحت سے متعلق سازوسامان کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ محفوظ انتخابات کے انعقاد سے متعلق پرچے اور دیگر متعلقہ مواد کی اشاعت جیسی ضروری سرگرمیاں بھی ہوچکی ہیں۔