ETV Bharat / state

Covid New Variant امیکرون کی نئی قسم جان لیوا نہیں، التبہ احتیاط برتنے کی ضرورت، ڈائریکٹر سکمز

سکمز صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز کول نے کہا کہ کورونا کے نئے ورینٹ کی وجہ سے اگرچہ کووڈ مثبت کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم یہ جان لیوا نہیں ہے اور اس سے متاثرہ افراد کو ہسپتالوں میں داخلے کرنے کی ضرورت کم پڑتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 17, 2023, 3:47 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر میں گزشتہ چند ہفتوں سے امیکرون کی نئی قسمیں سامنے آرہی ہیں جس کے نیتجے میں کورونا معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گذشتہ 23 دنوں کے دوران 164 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 3 افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ وادی کشمیر میں متعدی امراض کے ماہرین کے مطابق کورونا کی نئی قسم امیکرون ہی ہے۔ اس لیے متاثرین میں امیکرون کی علامت پائے جاتے ہیں۔ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ سائنس صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز اے کول کہتے ہیں کہ کورونا ٹیسٹس کی شرح بڑھے گی تو زیادہ سے زیادہ کورونا معاملات سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امیکرون کی نئی ہیتوں کی وجہ سے اگرچہ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے تاہم یہ جان لیوا نہیں ہیں اور اس سے متاثرہ افراد کو ہسپتالوں میں داخلے کرنے کی ضرورت کم پڑتی ہے۔ ایسے میں لوگوں کو صرف احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، جس میں سماجی دوری بنائے رکھنے اور ماسک پہنے کے علاوہ بلاوجہ یا بلاضرورت ہستپالوں کے چکر کاٹنے سے پرہیز کرنا ہے۔ پرویز اے کول نے مزید کہا کہ جو امیکرون کی نئی ہیت سے متاثر ہورہے ہیں وہ بیمار جلد ہی صحت یاب بھی ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ امیکرون کی نئی ہیت سے متاثرین کی علامتوں میں بخار، کھانسی، گلے میں خراش، بہتی ناک، جسمانی تھکاوٹ اور پٹھوں میں درد کے علاوہ دست جیسی علامت بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: COVID-19 Symptoms اومیکرون ذیلی قسم کی ایک نئی علامت سامنے آئی ہے
ادھر جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 104 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 935 جا پہنچی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق یوٹی میں کورونا کی تشخیص کے لیے 3 سے زائد ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جن میں 104 افرد مثبت پائے گئے ہیں۔ ایسے ان میں جموں صوبے کے 45 جب کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 59 افرد شامل ہیں۔ حکام کے مطابق سرگرم معاملات کی تعداد 757 ہوگئی ہے جن میں 350 جموں جب کہ 407 معاملات کشمیر صوبے کے ہیں۔ التبہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی متاثر کی موت نہیں ہوئی ہے۔ ایسے میں جموں و کشمیر میں متوفین مجموعی تعداد 4 ہزار 7 سو 89 بنی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.