ETV Bharat / state

ایل جی کے مشیر نے صورتحال کا جائزہ لیا

لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج کہا کہ کووڈ۔ 19 بیماری کے سلسلے کو توڑنے میں سماج کے ہر شخص کو اپنا رول ادا کرنا ہو گا ۔

بصیر احمد خان نے کووڈ 19 سے پیدا شدہ صورتحال کا جائیزہ لیا

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 12:42 PM IST

یہ بات انہوں نے آج ایک میٹنگ کے دوران کہی۔ جس میں ضروری اشیاء اور ادویات کی سٹاک اور سپلائی پوزیشن کا جائیزہ لیا گیا۔

بصیر احمد خان نے کووڈ 19 سے پیدا شدہ صورتحال کا جائیزہ لیا

سکمز صورہ کے ڈائریکٹر، ناظمِ صحت کشمیر، جی ایم سی سرینگر کے پرنسپل اور سکمز میڈیکل کالج بمنہ کے پرنسپل کے علاوہ دیگر کئی افسروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ میں شرکت کی۔

مشیر موصوف نے ہدایت دی کہ ہسپتالوں کے آس پاس مناسب عمارتوں کو کورنٹین اور آئسولیشن مراکز کیلئے استعمال میں لایا جانا چاہئیے ۔

انہوں نے کہا کہ ان عمارتوں کو مختلف ہسپتالوں میں کام کر رہے طبی اور نیم طبی عملے کیلئے بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ انڈور سٹیڈیم بارہمولہ میں کورنٹین مرکز قائم کیا جائے گا ۔

مشیر موصوف نے ریڈ زونز میں گھر گھر جا کر لوگوں کا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے بیرون ریاست سے آئے افراد سے تلقین کی کہ وہ اپنی سفری تفصیلات متعلقہ حکام کے سامنے ظاہر کریں ۔

مشیر کو بتایا گیا کہ کووڈ 19 مریضوں کے علاج و معالجے کیلئے مناسب تعداد میں وینٹی لیٹر اور دیگر ساز و سامان دستیاب ہے ۔ انہیں بتایا گیا کہ کشمیر وادی میں ادویات اور ماسک کی کوئی کمی نہیں ہے۔

میٹنگ میں کورنٹین مراکز میں دستیاب سہولیات کا بھی جائیزہ لیا گیا۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ صورتحال مجموعی طور نارمل ہے اور طبی ادارے کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ بصیر احمد خان نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے مختلف علاقوں خصوصاً ریڈ زونز میں مسلسل بنیادوں پر کیمیکل کا چھڑکاو کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے صورتحال پر موثر طور قابو پانے کیلئے مختلف محکموں کے مابین قریبی تال میل پر زوردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.