ETV Bharat / state

’سرینگر میں کووڈ 19 سے صحت یابی کی شرح 96.1 فیصد‘ - ویکسینیشن میلوں کا انعقاد

ڈی سی سرینگر نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ کے بروقت اقدامات اور انتھک کوششوں کی وجہ سے کووڈ 19 وبائی بیماری کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

’سرینگر میں کووڈ 19 سے صحت یابی کی شرح 96.1 فیصد‘

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 2:47 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر، سرینگر محمد اعجاز اسد نے ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں اب تک 68521کووڈ معاملات سامنے آئے جن میں 65833مریض اس مہلک مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں اور ضلع میں صحتیابی کی شرح 96.1فیصد ہوگئی ہے۔

’سرینگر میں کووڈ 19 سے صحت یابی کی شرح 96.1 فیصد‘

انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر ضلع میں کورونا کے مثبت معاملات کی شرح میں کمی واقع ہوکر 4.72فیصد ہوگئی ہے جبکہ فعال معاملات کی تعداد اب 1873 ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کورونا ٹسٹنگ سے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ باڈیز اور سول سوسائیٹی کے ممبران کے ساتھ مشترکہ ویکسینیشن میلوں کا انعقاد کرکے میگا کووڈ مخالف ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے، جس میں تاجروں، ٹرانسپورٹروں، سٹریٹ وینڈروں اور دوکانداروں سمیت عام لوگوں کو ویکسینیشن کے دائرے میں لایا جا رہا ہے۔

محمد اعجاز اسد نے کہا کہ اب تک ضلع میں 3 لاکھ سے زائد افراد کو کووڈ مخالف ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں اور بارہمولہ اضلاع کے بعد سرینگر تیسرا ایسا ضلع ہے جہاں کووڈ 19 کے سب سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

وہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سرینگر کی تمام پنچایتوں میں 45برس سے زیادہ عمر کے افراد کو صد فیصد کووڈ 19 حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جبکہ 18برس عمر سے 44برس کی عمر تک کے افراد کو بھی کرونا مخالف ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.