ETV Bharat / state

انتظامیہ دوسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے مستعد: منوج سنہا - kashmir latest news

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ کورونا کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے ماتعد و تیار ہے اور لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے رات دن کام کر رہی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 3:56 PM IST

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں گھبرانے کی کوئی ضرروت نہیں ہے کیونکہ ہمارے پاس بہترین طبی انفراسٹرکچر دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سے ہمارا کاروبار، نظم و نسق، صحت، ٹیکنالوجی وغیرہ کو سخت چلینجز کا سامنا ہے لیکن جب ہم مل کر کام کریں گے تو ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار انگریزی زبان میں لکھے اپنے ایک مضمون میں کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے: 'انتظامیہ چوکس و تیار ہے اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے رات دن کام کر رہی ہے۔ میں ہسپتالوں میں تیاریوں اور ادویات و آکسیجن کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنانے کا مسلسل جائزہ لے رہا ہوں'۔

ان کا کہنا تھا: 'موجودہ حالات میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمارے پاس بہترین طبی انفراسٹرکچر دستیاب ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اںتظامیہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہے'۔

مسٹر سنہا نے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر سے ہماری تجارت، نظم و نسق، ہیلتھ، ٹیکنالوجی کو چیلنجز درپیش ہیں لیکن ہم ان کا تب ہی مقابلہ کر سکتے ہیں جب ہم مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کی 69 فیصد آبادی 35 برس سے کم عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ہمارا سب بڑا اثاثہ ہے اور یہ نوجوان ما بعد کورونا لگ بھگ تمام شعبوں کو بہتر بنانے کے لئے نمایاں رول ادا کرسکتے ہیں۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ موجودہ بحران کے بیچ بھی ہمیں طویل مدتی کامیابی کے لئے ترقی و تحقیق اور تبدیلی لانے والے مصنوعات میں سرمایہ کاری کرنے اور دیگر خدمات کی فراہمی کے لئے حکمت عملی کو ترک نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: 'چیلنجز کے باوجود ہم نے رواں مالی سال کے لئے پالیسی سازی میں لوگوں کی شرکت پر توجہ مرکوز کی ہے جب ہم نے یکم اپریل کو بجٹ کی پہلی قسط کو واگذار کیا تو وہ جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز تر کرنے کا پہلا قدم تھا'۔

موصوف نے کہا کہ عام لوگوں کو درپش مشکلات کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کا حل تلاش کیا جائے گا۔

ان کا مضمون میں کہنا ہے: 'ہر ضلع میں ایک ایمپلائمنٹ پلان بنایا جائے گا اور ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ منریگا کے تحت لوگوں کو کام مل سکے اور جن کے پاس جاب کارڈ ہیں انہیں کم سے کم سو دنوں کا روزگار مل سکے'۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح کسی بھی پنچایت حلقے میں روزگار کی تلاش کرنے والے نوجوانوں کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں مخلتف اسکیموں کے تحت مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

مسٹر سنہا نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ کورونا بحران سے پیدا شدہ مواقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے معاشرے کو مزید مستحکم اور معشیت کو پائیدار بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا جاری رہنے کے بیچ ہمیں پیداوار اور سرمایہ کاری کو مضبوط کرنے اور بحالی و بہتری کی رفتار کو متاثر نہیں ہونے دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی محاذ پر ہمیں چیلنجز کا سامنا کرنے پڑے گا لیکن مجھے یقین ہے کہ لوگوں کی شرکت سے ہم پیداوار کو بڑھا سکتے ہیں اور بے روزگاری کو مزید کم کرسکتے ہیں۔

موصوف نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ثقافت کے تحفظ کے لئے مشترکہ اقدام کرنے کی ضرروت ہے۔

انہوں نے کہا: 'زراعت کاری، باغبانی، فوڈ پروسسنگ پلانٹس وغیرہ پر توجہ مرکوز کرنے سے روز گار، تعمیر و ترقی اور خوشحالی ممکن بن سکتی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ یونین ٹریٹری میں 18 سے 45 بر کی عمر کی لوگوں کو کورونا ویکیسن مفت لگوائیں جائیں گے۔

لوگوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے موصوف نے کہا: 'خود بھی یہ ویکسین لگوائیں اور دوسروں کو بھی اس کی تعلیم دیں'۔

انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کی شرکت سے کورونا کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.