ETV Bharat / state

کشمیر: ہر طرف سناٹا اور خوف کا ماحول

author img

By

Published : Mar 30, 2020, 3:21 PM IST

جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اور متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باعث جاری لاک ڈاؤن غیر اعلانیہ کرفیو کی شکل اختیار کر چُکا ہے۔

یہ  ہر طرف سناٹا اور خوف کا ماحول  برپا کیوں

صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر لوگ بھی اپنے ہی گھروں تک ہی محدود رہ کر رضاکارانہ طور سول کرفیو نافذ کر چکے ہیں۔ وادی میں اب تک کورونا وائرس سے دو افراد کی موت ہوچُکی ہے جن کی عمر 60 سے 65 برس کے درمیان تھی۔

ہر طرف سناٹا اور خوف کا ماحول برپا کیوں ہے؟

کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 41 ہوچکی ہے اور متاثرہ افراد کے رابطے میں آنے کے بعد قرنطینہ میں بھیجے جانے والے افراد ہزاروں میں ہیں۔

ادھر وادی میں کورونا وائرس کے ہلاک شدگان اور متاثرین کی تعداد میں تشویشناک اضافے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ سرینگر کے علاوہ تمام ضلع و تحصیل ہیڈ کوارٹروں میں سناٹا پس رہا ہے تمام دکانیں بند ہیں، جبکہ اکثر مقامات پر لازمی اشیاء جیسے کریانہ، پھل، سبزی اور دودھ کی دکانیں بھی بند ہیں۔

شہر و دیہات میں اکثر سڑکیں گزشتہ بارہ دنوں سے سیل ہیں ۔جموں و کشمر پولیس کے علاوہ سیکورٹی فورسز نے جگہ جگہ ناکے بھٹائے ہیں جہاں ہر آنے جانے والے کو پوچھ گچھ کے بعد ہی آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

وہیں لوگوں کو گھروں میں ہی بھیٹنے اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے پولیس کی گاڑیاں دن بھر مختلف علاقوں کا دورہ کر کے لائوڈ اسپیکروں کے زریعے اعلانات کر رہی ہیں۔

دوسری جانب نوجوان بھی رضاکارانہ طور پر اس خطرناک وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے مساجد میں نصب لائوڈ اسپیکروں کے ذریعے لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اپیلیں کر رہے ہیں۔

انتظامیہ کی طرف سے عوامی مفاد میں جاری لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اب تک سینکڑوں افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جاچکے ہیں جبکہ درجنوں دکانوں کو سیل کرنے کے علاوہ بیسیوں گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.