جموں و کشمیر میں 182 تازہ مثبت معاملات کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 6 سو 53 ہو گئی ہے۔
تازہ کیسز میں سے 103 کا تعلق جموں خطے سے ہے اور 79 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔
حکام نے بتایا کورونا وائرس میں مبتلا ایک خاتون کی موت واقع ہوئی ہے، جن کا تعلق ضلع سانبہ سے ہے۔ اس ایک ہلاکت کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1886 ہو گئی ہے۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 31 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں جبکہ ضلع بارہملہ میں 5 بڈگام میں 14، کپواڑہ میں 4، پلوامہ میں 7، اننت ناگ میں 6، بانڈی پورہ میں 2 گندربل میں 7، شوپیاں میں 3، جموں میں 75، ادھمپور میں 3، راجوری میں ایک، ڈوڈہ، سانبہ اور کٹھوعہ بالترتیب 7، پونچھ میں 1 اور رامبن میں 2 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔
جموں و کشمیر انتظامیہ سے لاوے پورہ تصادم کی تحقیقات کی اپیل کی ہے: اشوک کول
حکام کے مطابق 205 مزید کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 95 جموں خطے سے ہیں اور 110 کشمیر خطے سے ہیں۔