ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ضلع وار کووڈ-19 متاثرین کی تعداد - جموں وکشمیر

جموں وکشمیر میں اب تک کورونا وائرس کے 523 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں سے 380 سرگرم معاملات ہیں۔ چھ کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 137 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ضلع وار کووڈ-19 متاثرین کی تعداد
ضلع وار کووڈ-19 متاثرین کی تعداد
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 2:25 PM IST

وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 466 جبکہ جموں صوبے میں 57 ہوگئی ہے۔متاثرین میں سے ابھی تک 6 کی موت ہوگئی۔

علاوہ ازیں اب تک 66,977 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 6,232 افراد کو ہوم کورنٹائن میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹائن مراکز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 258 افراد کو ہسپتال کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ 380 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 10,763 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ 49,338 افراد نے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

ضلع وار کووڈ-19 متاثرین کی تعداد
ضلع وار کووڈ-19 متاثرین کی تعداد

مرکزی علاقے میں ابھی تک 13,959 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 26 اپریل 2020ء کی شام تک 13,436 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

اس دوران 25 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے 10سکمز بمنہ، پانچ کو جے این ایل ایم ہسپتال سرینگر، دو سی ایچ سی کپواڑہ اور 8 کو سی ڈی ہسپتال جموں سے رخصت کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لیے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔

تمام طرح کی سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر سخت بندشیں عائد رہیں گی۔ وہ کسی کے ایسے افراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار، کھانسی میں مبتلا ہو اور اسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ 19 ہیلپ لائن نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.