ETV Bharat / state

کوونا وائرس: سرینگر میں تین مئی تک مکمل پابندیاں نافذ رہیں گی - Complete restrictions

کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے صحت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ضلع میں 25 مارچ کو جاری کردہ حکم کے تحت نافذ پابندیوں میں 3 مئی تک توسیع کا حکم دیا ہے۔

کووناوائرس: ' سرینگر میں 3 مئی تک مکمل پابندیاں نافذ رہیں گی

author img

By

Published : Apr 17, 2020, 3:42 PM IST

ڈی ایم نے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ اس توسیع کی مدت میں ضلع میں عوامی نقل و حرکت اور کاروباری اداروں اور دیگر اداروں کے چلانے پر مکمل پابندیاں عائد ہوں گی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرینگر کے مختلف علاقوں کو کووڈ 19 کنٹمنت زونز اور ریڈ زونز قرار دینے کے بعد موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ جاری پابندیوں کا نفاذ اس وقت تک کیا جائے جب تک کہ ضرورت نہ ہو۔

اس میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم مرکزی وزارت کے 15 اپریل کو جاری کردہ لاک ڈاؤن میں توسیع کے رہنما خطوط کے مطابق ہے جس میں کووڈ 19 کنٹینمنٹ زون میں 20 اپریل کے بعد بھی پابندیوں کو عائد رکھنے کی اجازت ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.