مرکزی علاقے جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس 182 مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3324 ہو گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کے روز 182 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،جن میں 108 کا تعلق کشمیر سے ہے۔ جموں صوبے میں 74 کیسز پائے گئے ہیں، جبکہ ایک معمر شخص کی موت ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ میں 6، سرینگر میں 22، کولگام میں 2، کپوارہ میں 13، بارہمولہ میں 7، شوپیاں میں 42، بانڈی پورہ میں 4، بڈگام میں 9، پلوامہ میں 2، گاندربل میں 1، جموں 12، رامبن میں 11، ادھمپور میں 23، کٹھوعہ میں 11، پونچھ میں 2 سانبہ میں 4، راجوری میں 2 اور ڈوڈہ میں 5 مثبت کیس پائے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں 64 کیسز پائے گئے، جن میں 5 ڈاکٹرز اور 7 حاملہ خواتین شامل ہیں۔
مرکزی علاقے میں کورونا سے 3324 متاثر ہوگئے ہیں، جن میں سے 2059 سرگرم معاملات ہیں، جبکہ 1048 مریض شفایاب ہوئے اور 36 کی موت واقع ہوئی ہے۔