محکمہ تعلیم نے کورونا وائرس کے پھیلتے گراف کو دیکھتے ہوئے جموں و کشمیر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو ایک سخت ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایڈوائزری کے تحت اسکول کو ناول کورونا وائرس جیسی وباء پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے تمام اسکولز کے ذمہ داران کو سخت ہدایات دی گئیں ہیں۔
یہ ایڈوائزری کئی ممالک میں حالیہ کوروناویرس پھیل جانے کے تناظر میں جاری کی گئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) کے ذریعہ جاری کردہ اس ایڈوائزری کے مطابق ،'' اساتذہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے کہ اگر کسی بھی بچے کو بیماری کی کوئی بھی علامات جیسے بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری ہو تو فوری طور پر والدین کو ان کے بچے کو ٹیسٹ کرانے کی اطلاع دینی چاہئے اور والدین اپنے بچے کو علاج کرنے والے ڈاکٹر کے مشورے تک بچے کو اسکول نہ بھیجے۔''
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ ، اسکول کے عملہ اور طلبا کو ہینڈ واش اور ریسپائریٹری ہائی جین کے اقدامات کے بارے میں مشورہ دیا جانا چاہئے۔
ایڈوائزری کے مطابق ''طلبأ صابن اور پانی سے بار بار اور اچھی طرح ہاتھ دھویں یا الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں اور وہ اپنی آنکھیں ، ناک اور منہ کو مس نہ کریں اور استعمال کیے ہوئے ٹشو کو کوڑا دان میں ڈال دیں ''
ایڈوائزری میں لکھا گیا ہے کہ کسی بھی طالب علم یا عملے کے کسی رکن کا کورونا وائرس متاثرہ ملک کا سفر یا گزشتہ دنون میں ایسے افراد سے رابطے میں ہے تو اس شخص کی نگرانی کی جانی چاہئے اور 14 دنوں تک گھر میں علیحدہ رکھنا چاہے۔
بخار، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری کی علامت والے ہر فرد کو محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے 24X7 ہیلپ لائن نمبروں 9419010363 یا 911942440283 پر فون کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ یہ ایڈوائزری وزارت فروغ انسانی وسائل کی ترقی (ایم ایچ آر ڈی) کے ایک دن بعد جاری کی گئی ہے۔
دریں اثنا، ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں (ڈی ایس ای جے) نے ایک علیحدہ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے چیف ایجوکیشن آفیسرز (سی ای اوز) کو سرکاری اور نجی اسکولوں کے اداروں کے سربراہان سے ہدایت کی ہے کہ وہ صفائی کے ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ طلبأ میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بارے میں آگاہی کے لئے اقدامات کریں۔
ڈی ایس ای جے نے طلباء اور اساتذہ کو عوامی اجتماعات سے دور رہنے کو بھی ہدایت دی ہے۔