مرکزی علاقے میں 3,260 افراد کو ہوم کورنٹائن جبکہ 307 افراد کو ہسپتال کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ جن افراد کو اپنے گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے اُن کی تعداد 2163 ہیں جبکہ 735 افراد نے 28 دن کی نگرانی کی مدت پوری کی ہے۔
اب تک 588 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 542 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے اور اب تک 38 افراد کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 8 افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گبھرائیں نہیں اور حکومت نے کووڈ 19 کے مثبت معاملات کی نشاندہی کرنے اور ان کی ٹیسٹنگ کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔ اس کے علاوہ وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔
لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بیماری کا مقابلہ کرنے میں اپنا بھر پور تعاون دیں اور سفر سے متعلق تفاصیل رضاکارانہ طور پیش کریں اور سماجی دوری کو برقرار رکھیں۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لاک ڈاون کو سنجیدگی سے لے کر اپنے گھروں میں ہی قیام کریں اور حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ وہ عوام کے ساتھ ساتھ اپنے کنبوں کو بھی محفوظ رکھ سکیں
عوام کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور ہسپتالوں کا دورہ نہ کریں اور بخار، کھانسی یا سانس لینے میں مشکل آنے کی صورت میں ہی طبی صلاح لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ہیلپ لائین نمبرات پر صلاح و مشورہ کے لئے رابطہ قائم کریں۔
دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108، حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔