ETV Bharat / state

کورونا وائرس: کشمیر میں 11 مثبت کیسز، 5124 افراد نگرانی میں - کورونا وائرس کی وبا

جموں و کشمیر میں 5124 افراد کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے اور اب تک 11 معاملات مثبت پائے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں 11 معاملات مثبت، 5124 افراد نگرانی میں

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 10:28 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص کی موت ہوئی ہے، اس طرح سے اس مہلک بیماری کی وجہ سے وادی میں موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

وادی کشمیر میں کُل 8 کیسز مثبت پائے گئے ہیں، جن میں سے ایک مریض اس مرض کو شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔ جموں میں تین کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے دو ٹھیک ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے رپورٹ مثبت آئی تھی اس سے ایک دن قبل بھی اسی ضلع کے کینوسا علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا ٹسٹ مثبت پایا گیا تھا۔

مرکزی علاقے میں 3061 افراد کو گھریلو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، جبکہ 80 افراد کو ہسپتالوں میں قرنطینہ میں کیا گیا ہے۔ 1477 افراد کو گھروں میں نگرانی پر رکھا گیا ہے جبکہ 506 افراد نے 18 روزہ نگرانی کی مدت پوری کر لی ہے۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ 326 نمونوں کو ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیا گیا ہے جن میں سے 294 کو منفی پایا گیا ہے اور 25 مارچ 2020 تک 21 رپورٹ آنا باقی ہیں۔

ایڈوائیزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وزیر اعظم کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں جنہوں نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے پورے ملک میں اگلے 21 دنوں کے لئے مکمل لاک ڈائوں کرنے کی ہدایت دی ہے تا کہ اس وائیرس کی ترسیل سے متعلق چین کو توڑا جا سکے۔

اس تناظر میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور حکومت کی طرف سے لاگو کیے گئے لاک ڈاؤن کو سنجیدگی کے ساتھ لیں اور کہا گیا ہے کہ کچھ لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جموں و کشمیر میں 11 معاملات مثبت، 5124 افراد نگرانی میں
جموں و کشمیر میں 11 معاملات مثبت، 5124 افراد نگرانی میں

مختلف ممالک کے تجربات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سماجی دوریوں اور دیگر اقدامات کی عمل آوری پر زور دیا گیا ہے تا کہ کووڈ 19 کے پھیلائو کو روکا جا سکے ۔ ایڈوائیزری میں کہا گیا ہے کہ لوگ کسی بھی مدد کے لئے قومی ہیلپ لائین نمبر 1075 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں اس ٹول فری نمبر پر کورونا وائیرس سے متعلق کوئی بھی جانکاری حاصل کی جا سکتی ہے۔

سماجی دوریوں کے اقدامات کی عمل آوری کے حوالے سے ایڈوائیزری میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 اور متاثرہ لوگوں سے بچائو کے لئے سماجی دوری برقرار رکھنا ضروری ہے ۔ دیگر اقدامات میں بھیڑ بھاڑ سے دور رہنا، بڑے بڑے اجتماعات سے اجتناب کرنا اور 6 فٹ سے 2 میٹر تک دوری برقرار رکھنا جیسے اقدامات شامل ہیں۔

تاہم ایڈوائیزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ دیگرلوگوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں۔ عوام سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال نہ کریں۔

لوگوں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ بھیڑ بھاڑ والے مقامات اور بڑے اجتماعات سے دور رہیں اور عوامی مقامات پر نہ تھوکیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے بنیادی اقدامات کو اپنانے کے ساتھ ساتھ بار بار صابن اور پانی کے ساتھ اپنے ہاتھ دھوئیں اور کھانستے یا چھینکتے وقت اپنے منہ کو رومال سے ڈھانپ لیں۔

لوگوں کو صلح دی گئی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی گئی ایڈوائیزریوں پر من و عن عمل کریں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے روزانہ میڈیا بلٹینوں میں دی گئی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔ علاوہ ازیں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ افواہیں پھیلانے سے احتراض کریں اور کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.